۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہیروشمیا

حوزہ/ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کے ہیروشیما اور یوکرین کے باخموت شہروں کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کے ہیروشیما اور یوکرین کے باخموت شہروں کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

’ماریہ زاخارووا ‘نے کہا کہ یوکرین کے باخموت اور جاپان کے ہیروشیما کے شہر دراصل واشنگٹن کی وجہ سے تباہ ہوئے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر G-7 ممالک کے اجلاس میں زیلنسکی کی موجودگی اور جاپان کے شہر ہیروشیما کی تباہی کا موازنہ یوکرین کے شہر باخموت سے کیا۔

زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: دونوں شہروں کی تباہی اس پالیسی اور پروگرام کے تحت ہوئی جو امریکہ نے بنائی تھی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جاپان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیروشیما شہر میں ہونے والی تباہی کی تصویریں دیکھ کر مجھے یوکرین کے مشرق میں واقع باخموت شہر کی یاد آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باخموت میں کوئی جاندار چیز باقی نہیں رہی اور اس شہر کی تمام عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 1945 میں امریکا نے جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کیے تھے جس میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس انسانیت سوز جرم پر امریکہ نے جاپان سے معافی تک نہیں مانگی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .