۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جوبائیڈن بیان، آئی ایس کی مذمت

حوزہ / آئی ایس او کراچی ڈویژن نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام پر دئے گئے بیان کے ردعمل میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او کراچی ڈویژن نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام پر دئے گئے بیان کے ردعمل میں اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ "امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی ایٹمی پروگرام پرزبان درازی کرنا انتہائی قابل مذمت ہے"۔

ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرا کر لاکھوں انسانوں کو قتل کرنے والے امریکہ کا موجودہ صدر کہتا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطرناک ہے۔جب کہ پاکستان نے آج تک کوئی ایٹمی حملہ بھی نہیں کیا ۔امریکہ نے تو سمندروں اور فضاؤں میں بھی ایٹمی تابکاری کا زہر گھولا مگر الزام صرف پاکستان پر رکھا۔

ہم امریکی صدر اور اس کے حواریوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنی اوقات میں رہو۔ پاکستان تمہاری کالونی نہیں کہ جو تم بول دو گے یہاں برداشت کر لیا جائے گا۔یاد رکھو! پاکستان میں بسنے والے کروڑوں مسلمان پاکستان میں موجود تمہارے دفاتر بخوبی جانتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .