حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام زارعی نے ایران کے شہر ہیدج میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنام سپاہیوں کے دن کے طور پر منسوب کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ عزیز افراد کیمروں سے دور رہ کر عوام کی سلامتی کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔
انہوں نے حالیہ بدامنیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان گمنام سپاہیوں کی کوششوں اور بیداری اور عوام کے تعاون سے فتنہ کو کچل دیا گیا اور وہ خوف و ہراس جو شرپسندوں نے شہر میں پھیلا رکھا تھا، ختم ہو گیا۔
امام جمعہ ہیدج نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یومِ جوان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی پیروی اور حق پسندی کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں۔
انہوں نے کہا: حق پسند نوجوان دشمن کے سوشل میڈیا پروپیگنڈوں کا شکار نہیں ہوتا اور اسی طرح اپنے ذہن کو شستہ مغزی کا شکار نہیں ہونے دیتا۔ ایرانی نوجوان معاشرے کا فعال رکن ہے اور اسے تہذیب ساز بننا چاہیے۔
حجت الاسلام زارعی نے کہا: جواری ٹرمپ ایک دیوانہ شخص ہے جو غنڈہ گردی اور اپنی خام خیالی کے ذریعے اپنا نام تاریخ میں ثبت کرنا چاہتا ہے۔









آپ کا تبصرہ