۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار امام جمعه و جمعی از روحانیون فامنینی با نماینده ولی فقیه در استان همدان

حوزہ / ایران کے شہر فامنین کے امام جمعہ نے کہا: دشمن ارادہ کی جنگ کا رخ اپنے نفع میں کرنا چاہتا ہے۔ آج دشمن ہمارے جوانوں کے ادراک اور علم کو نشانہ بنا رہا ہے لہذا موجودہ دور میں بابصیرت ہونا اور باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر فامنین کے امام جمعہ حجت الاسلام علی غفاری نے نماز جمعہ کے خطبوں میں امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اس مہینے میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے حتی کہ امام علیہ السلام خود امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "جو بھی میری زیارت کو آئے گا تو میں تین مقامات پر اس کی مدد کروں گا۔ پہلا مقام، جب قیامت کے دن ان کے اعمال نامے ان کے دائیں اور بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے۔ دوسرا، پل صراط کے کنارے اور اس کو عبور کرتے وقت اور تیسرا، مقامِ میزان پر۔

انہوں نے کہا: انسانیت ان دنوں مختلف قسم کی جنگوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ دشمن ارادہ کی جنگ کا رخ اپنے نفع میں کرنا چاہتا ہے۔

شہر فامنین کے امام جمعہ نے کہا: آج دشمن ہمارے جوانوں کے ادراک اور علم کو نشانہ بنا رہا ہے لہذا اس لیے موجودہ دور میں بابصیرت ہونا اور باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے۔

حجت الاسلام غفاری نے کہا: نوجوانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ دشمن ان کے نظریات کو اپنے طرزِ تفکر سے نہ بدل دے۔

امام جمعہ فامینین نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق "علمی و شناختی جنگ سے نمٹنے کا راستہ شہداء کے راستے پر عمل پیرا ہونا اور اس پر استمرار ہے" لہذا جوانوں کو شہداء کے راستے پر چلنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .