حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر مقدس کربلا میں نماز عید قربان کے خطیب حجت الاسلام شیخ صلاح الکربلائی نے مغرب کی اندھی تقلید نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں عظیم اسلامی ثقافت کو اپنانا چاہیے اور اس سے وابستہ رہنا چاہیے اور مغرب کی غلطیوں اور فریب کار طریقوں کے سامنے آنے کے بعد اس کے پیچھے نہیں چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: ہمیں اپنی حقیقی وابستگی، صحیح رجحانات اور ان ذرائع قوت کی طرف متوجہ ہونا چاہیے جو ہمارے اختیار میں ہیں اور جنہیں ہم اللہ تعالیٰ کی بندگی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔ بالخصوص قرآن کریم، جو ایک ایسا کتاب ہے جو سابقہ کتب کی تصدیق اور آئندہ کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے اور جس میں اولین و آخرین کی خبریں جمع ہیں، ہمیں مضبوطی سے اس سے وابستہ رہنا چاہیے۔
حجت الاسلام شیخ صلاح الکربلائی نے مزید کہا: اللہ تعالیٰ نے انبیاء و مرسلین میں سے اپنے سب سے برگزیدہ بندے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمارے لیے منتخب فرمایا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ دشمنوں نے برسوں جن چیزوں پر فخر کیا اور ہمارے لیے جو فریب آمیز منصوبے تیار کیے تھے وہ سب خاک میں مل گئے۔
خطیب عید قربان نے مغرب کی اندھی تقلید نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں عظیم اسلامی ثقافت کو اپنانا چاہیے اور اس سے وابستہ رہنا چاہیے اور مغرب کی غلطیوں اور فریب کار طریقوں کے سامنے آنے کے بعد اس کے پیچھے نہیں چلنا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ