منگل 27 مئی 2025 - 18:50
مسلمانوں میں نفاق کا بیج بونے میں مصروف، مغرب نواز میڈیا بے نقاب!

حوزہ / تہران کے امام جمعہ نے امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایٹمی ٹیکنالوجی ہماری سرخ لکیر شمار ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید احمد خاتمی نے پیر کی شب امام جواد علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے امام جواد علیہ السلام کی کم سنی میں شہادت کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی 18 سال کی عمر میں شہادت کی یاد دلانے والا واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں دشمن میڈیا کے جعلی خبروں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے پر زور دیا اور کہا: یہ میڈیا جو امریکہ اور مغرب کی حمایت سے چلتے ہیں، سوشل میڈیا میں عوامی رائے کو خراب کرنے اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

تہران کے امام جمعہ نے ذرائع ابلاغ کے میدان میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پہلے اخبار خبر کا ذریعہ تھا لیکن آج موبائل، انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت (AI) یہ کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں موجودہ سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیشہ اپڈیٹ رہنا چاہیے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی ہماری ریڈ لائن شمار ہوتی ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حالیہ دنوں میں ٹرمپ کے خلیج فارس کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکی صدر تین دن کے لیے علاقے میں آیا، کروڑوں ڈالر کمائے اور چلا گیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے اس دورہ سے یوکرین کے اخراجات سے بھی زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha