بدھ 25 جون 2025 - 22:27
اہل بیت (ع) کا پیغام صرف مسلمانوں یا مومنین کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے

حوزہ / ادارہ تبلیغات اسلامی ہمدان کے ڈائریکٹر جنرل نے موجودہ حالات میں دینی اور ثقافتی میدان کے کارکنوں کی سب سے اہم ذمہ داری دشمن کی جنگی وضاحت اور تبیین کو قرار دیا اور کہا: دشمنانِ اسلام میڈیا، سوشل میڈیا اور مواد سازی کے ذریعے نرم جنگ میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمدان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام والمسلمین گرجی نے "بشارت فتح" کے عنوان سے منعقدہ رزمی و تبلیغی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں مبلغین، ثقافتی کارکنان اور حوزہ علمیہ کے ذمہ داران شریک تھے، امام رضا علیہ السلام کی حدیث کا حوالہ دیا: "إنّ الناس لو علموا محاسن کلامنا لاتّبعونا" یعنی اگر لوگ ہمارے کلام کی خوبصورتیوں سے واقف ہو جائیں تو لازماً ہماری پیروی کریں۔

انہوں نے کہا: اس حدیث میں "الناس" کا لفظ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کا پیغام صرف مسلمانوں یا مومنین کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری ذمہ داری صرف مساجد یا مخصوص محافل تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہمیں محلوں، بازاروں، دکانوں، پارکوں اور عوامی مقامات تک پہنچ کر اس نورانی پیغام کو عام کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام گرجی نے کہا: موجودہ دور میں سب سے اہم فریضہ دشمن کی فکری جنگ کے مقابلے میں مؤثر تبیین ہے۔ اگرچہ عسکری جنگ میں فائر بندی ہو چکی ہے، لیکن افکار اور بیانیوں کی جنگ یعنی "جنگ تبیین" پورے زور و شور سے جاری ہے۔

انہوں نے اس میدان میں عوامی اداروں کے مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں ہر طبقے اور پیشے کے لیے الگ الگ تبلیغی و تبیینی منصوبے بنانے چاہئیں، جیسے کہ شہر کے نانوائی، مقامی دکانیں، سپرمارکیٹس حتیٰ کہ چھوٹے محلہ جاتی پارکوں میں بھی مبلغین اور خواتین مبلغات کی منظم موجودگی ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha