ہفتہ 25 اکتوبر 2025 - 06:37
آج کے طالب علمِ کو میڈیا شناس ہونا چاہیے / حوزہ علمیہ میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی تعلیم ضروری ہے

حوزہ / فضل اللہ نژاد نے کہا: آج طالب علمی جیسی ذمہ داری صرف معنوی فضا بنانا نہیں ہے بلکہ طلبہ کو میڈیا کو سمجھنا، مہارتیں سیکھنا اور سماجی و تہذیبی اثرگذاری کے میدان میں بھی فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ماہر محمد ہادی فضل اللہ نژاد ایران کے صوبہ یزد کے نئے داخل ہونے والے طلبہ کے ساتھ منعقدہ نشست «طلیعہ حضور» میں موجودہ دور کی حالات شناسی اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج کا طالب علمِ معاشرے کے اندر اثر انداز ہو، نہ صرف معنوی گفتگو کے ذریعے بلکہ پیغام دین کی مؤثر ترسیل کے لیے ضروری وسائل اور مہارتوں پر دسترس بھی رکھے۔

انہوں نے عصر حاضر میں دینداری کے طرز میں آنے والی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج صرف معجزہ بیانی یا جذباتی گفتگو سے انسان متاثر نہیں ہوتا بلکہ علم، تعلیم اور آگاہی کے ذریعہ لوگوں کو دین کی حقیقت سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

آج کے طالب علمِ کو میڈیا شناس ہونا چاہیے / حوزہ علمیہ میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی تعلیم ضروری ہے

فضل اللہ نژاد نے سوشل میڈیا اور جدید میڈیا کو نئی نسل کے طرز زندگی کی تشکیل میں بنیادی عنصر قرار دیتے ہوئے کہا: وہ طالب علم جو سوشل میڈیا اور میڈیا کے عملی کردار کو نہ جانتا ہو وہ دینی پیغام اور تربیتی امور کی صحیح ترسیل میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ضروری ہے کہ مواد کو تنقیدی اور تحلیلی نظر سے دیکھا جائے تاکہ مخاطب میں فکر اور تحقیق کی عادت پیدا ہو۔

انہوں نے حوزہ علمیہ میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا: آپ جو کچھ سوشل میڈیا میں دیکھتے ہیں اسے فوراً قبول نہ کریں۔ تحقیق، منبع شناسی اور استناد دین داری اور عقلانیت میڈیا کی بنیاد ہے۔

میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے اس ماہر نے سوشل میڈیا میں بے بنیاد مواد کے پھیلاؤ کو ایک اہم نقصان قرار دیتے ہوئے مزید کہا: آج کے بعض مسائل خود مبلغین کے غلط طرز عمل کا نتیجہ ہیں۔ جب ہم بغیر تحقیق کوئی مواد یا تصویر نشر کرتے ہیں تو غیر ارادی طور پر غلط عقائد کے پھیلاؤ میں بھی شریک ہو جاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha