حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین مرتضیٰ شریفی اشکوری نے ایران کے شہر ساری میں حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: آج کے انسان کی شناخت، میڈیا کی شناخت سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا: میڈیا معاشرے کی قوت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے۔ یہی میڈیا عوامی مشارکت کا ذریعہ، حقائق کے اظہار کی زبان اور عوام کی آواز بن سکتا ہے اور اگر میڈیا صادق نہ ہو تو معاشرے میں کمزوری، اختلاف اور نفرت پیدا کرتا ہے۔
حجتالاسلام شکوری نے کہا: میڈیا معاشرے کی تقدیر بدل سکتا ہے جیسا کہ ساٹھ ہجری میں کوفہ کے اس وقت کے میڈیا اور پروپیگنڈہ نے کوفہ کے حالات کو بدل کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہا: آج کی جنگ میڈیا کی جنگ ہے اور میڈیا کا مقصد دلوں کو مسخر کرنا ہے۔ دل جسم کا بادشاہ ہے، اگر دل پر قبضہ ہو جائے تو دیگر اعضا بھی تسلیم ہو جاتے ہیں۔
استادِ حوزہ علمیہ قم نے کہا: میڈیا کی تسلط کے نتیجے میں انسان کا فکری نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ میڈیا کی جنگ میں مضبوطی اور استقامت کے ساتھ قدم اٹھایا جائے۔









آپ کا تبصرہ