۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
تصاویر/ افتتاحیه همایش ملی دین، فرهنگ و رسانه‌های نوین

حوزہ/ قم المقدسہ میں دین، ثقافت اور میڈیا کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار کا آغاز آج صبح ہوا جس میں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا اہم پیغام پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں دین، ثقافت اور میڈیا کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار کا آغاز آج صبح ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر کمال اکبری، سربراہ انسٹیٹیوٹ آف دین و میڈیا اور سیمینار کے سیکرٹری نے کی، اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے میڈیا کے اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید میڈیا کا اثر ماضی سے زیادہ ہے، اور اس کی پیچیدگی کے پیش نظر اس کی مکمل شناخت اور مخاطب کے ساتھ تعلقات کو سمجھنا بہت اہم ہے۔

سیمینار سءلے پہلے 18 اجلاس مختلف تعلیمی اداروں کے تعاون سے منعقد ہوئے، اور اس اہم سیمینار کے ذریعے میڈیا اور دین کے تعلق کا تجزیہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس موقع پر حجت الاسلام حسنی، معاون تحقیقاتی شعبہ دین و میڈیا نے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام پڑھا، جس میں انہوں نے تبلیغ دین کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال پر زور دیا۔ ان کے مطابق، انسان ہمیشہ حق کے سامنے جھکتا ہے، بشرطیکہ اسے حق کی صحیح پہچان ہو، لیکن آج سچائی اور جھوٹ میں تمیز کرنا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔

سیمینار کے معاون علمی، ڈاکٹر کرمی نے دو روزہ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 336 خلاصے اور 153 مکمل مقالے موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 40 مقالے قم اور تہران میں مختلف تخصصی نشستوں میں پیش کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر اسفندیاری، ایران براڈکاسٹنگ یونیورسٹی یونیورسٹی کے سربراہ، نے اپنی تقریر میں سوشل میڈیا کو نظر انداز کرنے کو غیرعاقلانہ، غیرشرعی اور غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ اس شعبے کو حکومتی نظام کے زیر انتظام لانا ضروری ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ، آیت اللہ علیرضا اعرافی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کو دینی، انسانی اور اسلامی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی تمدن کو سمجھنا ضروری ہے اور اس کی اچھائیوں اور خامیوں کو پہچاننا لازمی ہے۔

سیمینار کے اختتام پر چار کتابوں کی رونمائی کی جائے گی، جن میں میڈیا کے حوالے سے مختلف موضوعات شامل ہیں۔

قم اور تہران میں مختلف موضوعات پر پنل نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں "آرٹیفیشل انٹیلیجنس، دین اور جدید میڈیا"، "دین اور جدید میڈیا کے مواقع اور چیلنجز" جیسے موضوعات شامل ہیں۔

سیمینار کی اختتامی تقریب کل تہران میں ایران براڈکاسٹنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .