حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اس شہر کے گمنام شہداء کے قبرستان کے جوار میں منعقدہ ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام محمد باقر علیہ السلام علم آسمانی کا خزانہ تھے۔ انہوں نے اپنی عمر بشریت کی ہدایت میں گزار دی۔
ایران کے شہر بندرلنگه کے امام جمعہ نے کہا: امام محمد باقر علیہ السلام عظیم اسلامی دانشگاہ کے بانی تھے۔ وہ آج کے جوانوں کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: دوسروں کی خیرخواہی اور ان کی خوشی و غمی میں شریک ہونا امام محمد باقر علیہ السلام کی اہم ترین نصیحتوں میں سے ایک ہے۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: ان مشکل دنوں میں ہمیں ایک دوسرے پر مہربان ہونا چاہیے تا کہ خدائے مہربان کی رحمت زیادہ سے زیادہ ہمارے شامل حال ہو۔