۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حسینی قمی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے حضرت امام باقر (ع) کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دنیا کی حقیقی خوشی اپنے دینی اور ایمانی بھائیوں کی خدمت میں ہے۔ امام باقر (ع) نے عاجزی اختیار کرنے اور تکبر سے بچنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے حرم مطہر میں خطاب کے دوران اہل بیت علیہم السلام کی روایات کو بیان کرتے ہوئے علم و معارف الہی کی اشاعت میں امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہما السلام کو میسر مواقع اور ان کی خدمات کو بیان کرتے ہوئےکہا: ان دو اماموں سے پہلے شیعوں کو حج کے مناسک سے اتنی اچھی طرح آگاہی نہیں تھی جس طرح کہ انہیں ہونا چاہئے تھی۔

انہوں نے مناسک حج اور احکام حج میں اسلامی مذاہب کے اشتراک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام محمد باقر علیہ السلام کی روایات مناسک حج کے بیان میں اہم ترین منابع میں سے شمار ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث مبارکہ «اعْرِفُوا مَنَازِلَ‌ شِیعَتِنَا بِقَدْرِ مَا یُحْسِنُونَ مِنْ رِوَایَاتِهِمْ عَنَّا، فَإِنَّا لَا نَعُدُّ الْفَقِیهَ مِنْهُمْ فَقِیهاً حَتَّی یَکُونَ مُحَدَّثاً» سے پتا چلتا ہے کہ مومنین کرام کو اپنی علمی زندگی میں حد الامکان احادیث کا درک و فہم ہونا چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے کہا: عید قربان کے اپنے مخصوص آداب ہیں اور قربانی کرنے کا بہت زیادہ ثواب وارد ہوا ہے۔ اسی طرح قربانی میں مشارکت بھی باہمی اتحاد و اخوت اسلامی کی رو سے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید قربان کے دن دو قربانیاں کیا کرتے تھے۔ ایک اپنی طرف سے اور دوسری ان تمام افراد کی نیت سے جو قربانی کی خواہش رکھنے کے باوجود قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے تھے چونکہ دنیا کی حقیقی اور اصلی خوشی برادران دینی و ایمانی کی خدمت میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .