۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولوی عنانی

حوزہ / ایران کے شہر بیرجند میں مدرسہ علمیہ الصدیق کے استاد مولوی نائب عنانی نے کہا: واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہونی چاہیے اور اس سے جوانوں کو آگاہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کی نجات کے لئے تھا۔ ہمیں بھی ان کے راستے پر چلنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے،شہر بیرجند میں مدرسہ علمیہ الصدیق کے استاد نے، روز عاشورا اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت عرض کی اور کہا: امام حسین علیہ السلام خاندان نبوت کے چشم و چراغ ہیں۔ انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام علی علیہ السلام کے دامن میں تربیت پائی اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تمام انسانی اور اخلاقی اقدار سیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا: اہلسنت، اہل بیت علیہم السلام اور خاندان رسول اللہ سے محبت کو اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں اور درحقیقت قرآن کریم نے بھی اس پر تاکید کی ہے۔

مولوی نائب عنانی نے کہا: امام حسین علیہ السلام انسان کامل تھے اور ظلم وجور سے مقابلہ آپ کے اقدامات میں سرفہرست تھا۔انہوں نے فرمایا "میں ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیتا ہوں"۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: ہمیں عزت نفس اپنے مولا امام حسین علیہ السلام سے سیکھنی چاہیے یعنی ہمیں اپنی زندگی میں کبھی طاغوت اور طاغوتوں کے مقابلے میں سکوت اختیار نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: قیام امام حسین علیہ السلام صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کی نجات کے لئے تھا۔ ہمیں چاہئے کہ امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلیں۔

انہوں نے مزید کہا: سید الشہداء علیہ السلام کی شجاعت کسی پر پوشیدہ نہیں اور واقعہ عاشورا اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت نے اسلامی معاشرہ اور بشریت پر بہت زیادہ اثر چھوڑا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس سے درس حاصل کریں۔

مولوی عنانی نے کہا: واقعہ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام میں بہت زیادہ درس اور پیغامات ہیں جو مسلمانوں کے لئے نمونہ اور برہان ہیں۔

انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے عدالت کے اجراء اور ظلم و ستم سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ امام حسین علیہ السلام کا قیام اور شہادت مسلمانوں اور تمام آزاد انسانوں کے لئے درس ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شہداء کربلا کی مظلومیت کسی پر پوشیدہ نہیں اس سے نسل جوان کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: عاشورہ کی حقیقت سے تمام بشریت اور بالخصوص اسلامی معاشرہ کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .