۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیخ یوسف بن محمد سعید

حوزہ / شیخ یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیخ یوسف نے خطبہ حج کے دوران مساوات اور تقویٰ کے فلسفہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دین اسلام کے لحاظ کسی عربی کو عجمی یا کسی گورے کو کالے پر فضیلت حاصل نہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی پر فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد پر، اچھے اخلاق سے دلوں میں جگہ پیدا ہوتی ہے اس لیے مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو، اللہ سے ڈرو اور اصلاح کی کوشش کرو، شرک نہ کرو اور والدین سے حسن سلوک کرو، اللہ نے والدین، میاں بیوی اور بچوں کے حقوق کو واضح کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا۔ جسے لاکھوں عازمین سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ٹی وی پر براہ راست سنا۔ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔

اچھے اخلاق سے دلوں میں جگہ پیدا ہوتی ہے / اللہ تعالی نے  مسلمانوں کو متحد ہو کر رہنے کا حکم دیا ہے

شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے خطبہ حج کے دوران کہا: اے ایمان والو ، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ختم ہوجانا ہے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہو جاتی ہے، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں، شریعت مطہرہ کا مقصد ہے مسلمان آپس میں مل جل کر رہیں۔ شیطان چاہتا ہے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہوحالانکہ اللہ نے مل جل کر رہنے کا حکم دیا ہے اور ہر اس چیز سے منع کیا ہے جو تفرقہ کا باعث ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .