۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ آغاز درس خارج آیت الله العظمی سبحانی
علم حدیث کا احیاء ہونا چاہئے

حوزہ /  آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا: ہمیں ہفتہ میں کم از کم ایک حدیث حفظ کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے شہر قم میں مسجد اعظم میں علم اصول کے درس خارج کے آغاز میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت(ع) اس حدیث میں فرماتے ہیں:

 "اعرفوا منازل شیعتنا بقدر ما یحسنون من روایاتهم عنّا" یعنی ہمارے شیعوں کے مقام و مرتبے کو ہماری روایات کے متعلق ان کے علم سے پہچانو۔

انہوں نے مزید کہا: شیعہ امام جعفر صادق علیہ السلام وہ ہے جس کا امام سے رابطہ محکم ہو  اور تمام شیعوں کا اپنے امام سے مضبوط اور محکم رابطہ ہونا چاہئے۔

بزرگ مرجع تقلید نے کہا: وہ افراد جو اہل علم نہیں ہیں  امام صادق علیہ السلام سے اپنی عبادت اور معرفت کے ذریعہ رابطہ پیدا کرتے ہیں لیکن اس علم کا امام سے رابطہ ان کی احادیث کے ذریعے ہونا چاہئے۔

دینی علوم کی اس نامور استاد نے کہا: احادیث کو حفظ کرنا ہمارے لئے نورانیت کا باعث ہوگا اور ہمیں اس امر کا اہتمام کرنا چاہئے۔

انہوں نے ہفتہ میں ایک حدیث حفظ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: شہید اول اور شہید ثانی(رحمۃ اللہ علیھما) کے بعد کے ادوار سے اب تک شیعوں میں حدیث کو وہ اہمیت حاصل نہیں ہوئی جو ہونا چاہئے تھی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ علم حدیث کا  دوبارہ احیاء کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .