۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
 حضرت آیت الله سبحانی
حکومت کرو نا سے مقابلے کے لئے ہر قسم کی جدوجہد کرے

حوزہ /آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا: خداوند متعال ہسپتالوں میں میڈیکل عملے کی خدمات کو قبول کرے۔ لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے خدمت کرنے والے انسانوں کی شکل میں فرشتے ہیں۔ خدا ان کی حفاظت کرے۔ حکومت جس قدر بھی کر سکتی ہے اس راہ میں خرچ کرے کہ اس میں خدا کی خوشنودی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آیت اللہ جعفر سبحانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امید ہے ائمہ معصومین علیہم السلام اورپیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی برکت سے نیا سال لوگوں کے لئے بابرکت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: اس مصیبت سے نجات حاصل کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے بھی اس گفتگو امید ظاہر کی کہ خداوندمتعال امام موسی بن جعفر(کہ نئے سال کا پہلا دن ان کا یوم شہادت بھی ہے) اور عید مبعث کے طفیل اس سے ملک کو (کرونا) وبا سےنجات دے گا۔

انہوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت اور ملت ایران کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا: اس سلسلہ میں حکومت اور ملت ایران کی خدمات قابل قدر ہیں۔ لوگوں کو بھی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے تاکہ ملک سے اس مصیبت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

خداوندمتعال ہسپتالوں میں میڈیکل عملے کی خدمات کو قبول فرمائے۔ لوگوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کام کرنے والے انسانوں کی شکل میں فرشتے ہیں خدا انہیں محفوظ رکھے۔

انہوں نے آخر میں کہا: حکومت اس راہ میں جتنا خرچ کرسکتی ہے خرچ کرےکیونکہ اس میں خدا کی خوشنودی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .