۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
همایش

حوزہ / آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہر بندر عباس میں منعقدہ کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کے عنوان سے آٹھویں کانفرنس کے لیے دئے گئے اپنے پیغام میں کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے پہلو اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں اس پیغام میں بیان میں لانا ممکن نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر بندر عباس میں منعقدہ "کریمہ اہلبیت کانفرنس" کے لئے  آیت اللہ جعفر سبحانی نے اپنے پیغام میں تحریر کیا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے پہلو بہت زیادہ ہیں جنہیں اس پیغام میں نہیں لایا جا سکتا ہے۔

اس پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"تاریخی شواہد کے مطابق 10 ربیع الثانی ایک ایسی خاتون کی شہادت جیسی رحلت کا دن ہے جو بہت ساری جہتوں سے ممتاز اور کلام و سخن میں خدا کے برترین انسانوں میں سے ایک ہے۔

کلمات معصومین(ع) میں ان کے بارے میں ایسی تعریفیں وارد ہوئی ہیں جو صرف انہی کا خاصہ ہے۔ معصومین(ع) کے فرامین میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی اس قدر عظمت بیان کی گئی ہے کہ وہ قیامت کے دن ہزاروں بے بضاعت شیعو ں کی شفاعت کریں گی۔ ان کا شمار ان گنے چنے امامزادوں میں ہوتا ہے کہ جن کا زیارتنامہ  خودمعصومین علیہم السلام سے منقول ہے۔ ان کے معنوی کمالات اس قدر زیادہ ہیں کہ با معرفت  زائر  انہیں اس طرح خطاب کرتا ہے:

السلام علیک یا بنت ولی الله، السلام علیک یا اخت ولی الله، السلام علیک یا عمة ولی الله۔ اور وہ اپنی ماں زہرا سلام اللہ علیہا کی طرح ان کی پرخلوص اور طہارت روح کے ساتھ انجام دی گئی عبادتوں نے انہیں معصومین علیہم السلام کی صف میں قرار دیا ہے اور ان کی بلند ترین انسانی صفات کی وجہ سے انہیں "کریمہ اہلبیت" کہا جاتا ہے۔

حضرت موسی بن جعفر علیہ السلام کی بیٹی کے مرقد کے سائے میں شہر قم کی علم و دیانت اور معنویت کی وجہ سے اس شہر کو "آل محمد کا گھر (عُشّ ِ آل محمد)"کہا جاتا ہے۔

یہ شہر علوم اہلبیت علیہم السّلام کا مرکز ہے اور اس شہر میں مرقد حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں ہزاروں کی تعداد میں علماء اور فقہاء کی تربیت ہوتی ہے اور آج دنیا بھر سے تشنگانِ علوم آل محمد(ص)  اس شہر سے اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔ میں اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے زحمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ کام شعائر الٰہی کی تعظیم کے مصادیق میں سے ہے۔ آخر میں خدا کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہم سب کو کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کی بہتر شناخت حاصل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے"۔

والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .