اتوار 1 ستمبر 2019 - 01:32
ایران اور دنیا کے بیشتر ملکوں میں محرم الحرام کا آغاز

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں ماہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی عزاداری کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں ماہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی عزاداری کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام، قم المقدسہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، تہران میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔
کربلائے معلی سمیت عراق کے بھی تمام مذہبی شہروں میں عزاداری سید الشہدا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں سے زائرین بڑی تعداد میں پہنچنا شروع ہوگئے۔ اس موقع پر روضہ امام حسین (ع) اور حضرت عباس علمدار (ع) میں پرچم کی تبدیلی بھی انجام دی گئی جس کے دوران روائتی سرخ پرچم کے  بجائے عزا کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کردیا گیا۔
پاکستان اور ہندوستان سے بھی عزا خانے سجائے جانے اور محسن انسانیت حضرت امام حسین(ع) کی یاد میں مجالس عزا منعقد کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha