جمعرات 31 اکتوبر 2019 - 20:36
پاکستان میں ٹرین سانحہ،ایران کی جانب سے پاکستانی عوام اور حکومت کو تعزیت

حوزہ/ ایران نے پاکستان میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے سانحے اور اس میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوری اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں پاکستان میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے سانحے اور اس میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہو جانے پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت نیز سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس میں رحیم یار خان میں آگ لگ گئی ۔

اس حادثے میں کم سے کم پینسٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔ بعض رپورٹوں میں مرنے والوں کی تعداد تہتر بتائی گئی ہے۔اگ لگنے کی وجہ سلینڈر پھٹنا بتائی گئ ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha