۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
خروج قطار

حوزہ / آج مورخہ 8 جون 2022ء بروز بدھ صبح 5:30 بجے مشہد سے یزد جانے والی مسافر ٹرین طبس سے 85 کلومیٹر دور عباس آباد اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آج مورخہ 8 جون 2022ء بروز بدھ صبح 5:30 بجے مشہد سے یزد جانے والی مسافر ٹرین طبس سے 85 کلومیٹر دور عباس آباد اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ جس کے نتیجہ میں کچھ مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی دوسرے افراد اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریلوے کمپنی کا اعلانیہ:

اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مشہد - یزد کے روٹ پر عباس آباد کے علاقہ میں مشہد سے یزد جانے والی مسافر ٹرین کی 5 بوگیاں ایک شاول مشین سے ٹکرا جانے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئیں۔

ہائی کمیشن برائے ریلوے حادثات کے ارکین حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں تاکہ حادثے کی صحیح وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔

طبس کے گورنر کی وضاحتی رپورٹ:

طبس کے گورنر علی اکبر رحیمی نے مشہد - یزد مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے اس حادثے میں اب تک 10 افراد حاں بحق ہو چکے ہیں اور 12 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طبس کے گورنر کے مطابق ہنگامی امدادی دستے اور ہلال احمر اور ریلوے کے ماہرین جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .