۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں ٹرین کے کئی بڑے حادثات ہو چکے ہیں اس کے باوجود کوئی بھی موثر اقدامات نہیں اٹھایا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے ڈہرکی کے قریب ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں ٹرین کے کئی بڑے حادثات ہو چکے ہیں جس پر کمیشن بھی قائم ہوئے لیکن آج تک ان حادثات کی وجوہات عوام کے سامنے نہیں لائی گئی اور نہ نظام کو بہتر کرنے کے لیے کوئی موثر اقدامات اٹھائے گئے۔

موجودہ وزیراعظم نے گزشتہ حکومت میں ٹرین حادثے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میری حکومت میں اس طرح کے حادثات پیش آتے تو میں سخت اقدامات کرتا موجودہ وزیر اعظم کی حکومت میں تین سے چار بڑے ٹرین حادثات پیش آنے کے باوجود کوئی بھی موثر اقدامات نہیں اٹھایا گیا لہذا حکومت کو چاہیے لوگوں کی جان کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس طرح کے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔

دریں اثناعلام ناظر عباس تقوی نے ٹرین  حادثے میں جابحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .