۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
موٹر وے پر عزاداران حسینیؑ کی بس کا خوفناک حادثہ،متعدد جاں بحق و زخمی

کراچی کے شیعہ اکثریتی علاقے انچولی سوسائٹی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس کوموٹر وے پر حادثہ ، 5 مومنین جاں بحق، 5 سے زائد شدید زخمی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی کے شیعہ اکثریتی علاقے انچولی سوسائٹی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس کوموٹر وے پر حادثہ، 5 مومنین جاں بحق، 5 سے زائد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق 20 صفر کی رات کراچی کے شیعہ نشین علاقے انچولی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے جاگیر علی اکبرؑ خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس موٹر وے M9 پر نوری آباد کے مقام پر ٹریلر سے ٹکراگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں امسال اربعین پر عوامی شرکت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ریاستی اداروں اور تکفیری وناصبی دشمنانِ عزاداری کو کراری شکست

عینی شاہدین کے مطابق بس کا اگلہ حصّہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ حادثے میں پوری بس تباہ ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں کے اجساد کھڑیوں سے باہر لٹک رہے تھے ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ سیٹیں تک اکھڑ کر باہر نکل گئی تھیں۔

افسوس ناک حادثے میں 5 مومنین جاں بحق اور 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق انچولی سوسائٹی سے ہے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 10 عزاداروں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو لمز اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد مرنے والوں کی میتیں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .