حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی میں جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئے جانی والی خواتین پر پولیس کاتشدد اور بدکلامی،کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تعینات ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹاؤن اسد النبی کا چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں جانے والے عزاداروں پر تشدد و بدزبانی۔
تفصیلات کے مطابق، کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے مردو خواتین عزاداروں کا قافلہ روانہ ہوا تو ایس ایچ او سرجانی اسد النبی نے عزاداروں کا راستہ روکا اور اس دوران عزاداروں بالخصوص خواتین عزاداروں سے بدزبانی اور تشدد کیا۔