۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
FB_IMG_1602193500627.jpg

حوزہ/ نواسہ رسول امام حسینؑ کا جلوس عزا کیوں نکالا؟ یزیدی کارندوں نے ملک بھر میں ایف آئی آر کا اندراج شروع کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا جلوس عزا نکالنا جرم بن گیا، ملک بھر میں جلوس نواسہ رسول نکالنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لبادے میں چھپےیزیدی کارندوں نے مومنین پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تاریخی اربعین حسینی سے خائف ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے جلوس نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نکالنے پر ملک بھر میںعزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک بہاول نگر، ملتان، جامشورو، حیدرآباد، جیکب آباد، سرگودھا، خوشاب، لیہ، اسلام آباد، ڈی جی خان، کوٹ ڈی جی اور خیرپور میں عزاداروں کے خلاف درجنوں ایف آئی آر کاٹی جاچکی ہیں۔

دوسری طرف ملت تشیع کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں کے ذمہ دار بتائیں کہ کیا پاکستان میں مسلمانوں کے رسول حضرت محمد ﷺ کے نواسے امام حسینؑ کا نام لینااور ان کے چہلم کا جلوس نکالناجرم ہے؟

ریاستی اداروں میں موجود یہ کالی بھیڑیں اس وقت مجرمانہ خاموش تھیں جب پورے ملک میں بیرونی فنڈڈ تکفیری دہشتگرد ریلیاں نکال کر وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشوں میں مصروف تھےلیکن نواسہ رسول کے چہلم کا جلوس نکالنے والے پر امن عزاداروں پر ایف آئی آر کے اندراج میں ان کی پھرتیاں قابل دید ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ان غیر آئینی اور بنیادی شہری حقوق سے متصادم بے بنیاد مقدمات کے اندراج کا فوری نوٹس لیں اور ریاستی اداروں میں موجود ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کے مفادات کے خلاف محب وطن شہریوں پر مقدمات بنا کر امریکہ اور سعودی عرب کو خوش کرنے کی کوششوں میںمصروف ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .