حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان عزاداری ونگ کے صدر ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ ضلع صحبت پور بلوچستان کے صدر مقام صحبت پور سٹی میں انتظامیہ کی جانب سے چہلمِ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کے جلوس عزا کو روکنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، صحبت پور کا جلوس روایتی اور قدیمی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ اربعین حسینیؑ کے جلوس عزا ناصرف ہماری دینی و تاریخی روایات کا حصہ ہیں بلکہ امن، ایثار، بھائی چارے اور حق کی سربلندی کی علامت بھی ہیں، جلوسِ عزاداری کو روکنا مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
صوبائی صدر عزاداری ونگ نے متعلقہ حکام مطالبہ کیا کہ جلوسِ عزاداری چہلم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور اس اقدام کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی قربانی انسانیت کے ہر دور کیلئے ایک روشن مثال ہے اور اس کی یاد منانے کا حق کسی سے نہیں چھینا جا سکتا۔









آپ کا تبصرہ