۱۴ تیر ۱۴۰۱ |۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۳ | Jul 5, 2022
سربراہ امت واحدہ پاکستان

حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتی۔کالعدم جماعتوں کے مذموم حربے اور تکفیریت کا لغو پروپیگنڈہ آج زمین بوس ہو گیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین کے مرکزی جلوس میں نماز ظہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتی۔کالعدم جماعتوں کے مذموم حربے اور تکفیریت کا لغو پروپیگنڈہ آج زمین بوس ہو گیاہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ مذہبی منافرت کا پرچار کرنے والی یزیدیت پرست قوتیں جو حسینیت کو محدود کرنا چاہتی تھیں آج آکر دیکھ لیں کہ پاکستان کے کونے کونے میں یاحسین ع کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔آج ہر گلی ہر محلہ”کل ارض کربلا”کا منظر پیش کر رہا ہے۔آج کا اربعین اس عزم کا اظہار ہے کہ ارض پاک میں ناصبیت کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔حسینیت عشق کے معراج کا وہ جذبہ ہو جو دبانے سے مزید ابھر کر سامنے آتا ہے۔امام حسین ع کسی مسلک کی میراث نہیں ہیں ہر باشعور بشر اور ہر وہ دل جس میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت موجود ہے اسے امام عالی مقام اور ذکر امام سے محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسینیت فقط گریہ وزاری کا نام نہیں بلکہ عزاداری کے ساتھ ساتھ امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے ہر دور کے یزید کو للکارنے کا نام حسینیت ہے۔ہم کربلائی فکر کے پیروکار ہیں۔ ہمیں یزیدی، نمرودی اور شدادی قوتیں کبھی سرنگوں نہیں کر سکتیں۔دنیا بھر کے حق پرست آج عالم استکبار و استعمار اور طاغوت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ان کے عزم و حوصلےہمیشہ کی طرح آج بھی اٹل اور مضبوط ہیں۔حسینیت حق کا ساتھ دینے کا نام ہے جو کوئی باطل کا سامنا کرنے سے کترائے وہ کبھی حسینی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا ملت تشیع نے ہمیشہ اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ پُرامن قوم ہیں۔جلوس عزا میں لاکھوں عزادار شریک ہوتے ہیں لیکن کبھی کسی بھی مقام پر ایک پتے کو بھی آنچ نہیں پہنچتی۔یہی ہمارے مہذب اور باشعور ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 7 =