۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبرداری اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم شہادت  کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن علیہ السلام کا ہر عمل حکمت و دانش سے بھرپور اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبرداری اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔امام علیہ السلام کی سیرت سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔  حکومت کے ہر تعلق ہر عہدے سے دستبردار تو ہوا جا سکتا ہے لیکن  قوم  کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی مقصد کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے۔اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے،حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .