۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام مرتضوی پناه

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں خواہران کے دینی مدرسہ "الزہراء المرضیہ" میں اخلاق الہی کے موضوع پر ایک نشست منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر اصفہان میں مدرسہ ’’الزہراء المرضیہ‘‘  میں حجۃ  الاسلام و المسلمین حسین مرتضوی پناہ نے اخلاق الہی کے موضوع پر ایک اخلاقی نشست میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی حدیث " تخلقوا باخلاق الله" اپنے آپ کو اخلاق خداوندی سے آراستہ کرو، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دعائے جوشن کبیر میں خدا کی ہزار صفات بیان ہوئی ہیں اس دعا کے دقیق مطالعہ سے خداوندعالم کے اخلاق کی شناخت حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: خدا کی ایک صفت محسن ہے اور انسان صفت احسان کو اپنا کر اپنے آپ کو خدائی بنا سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام مرتضوی نے کہا: خداوند عالم "اظہر الجمیل" یعنی اپنے بندوں کی اچھی صفات کو نشر کرتا ہے اگر ہم بھی اپنے آپ کو اس صفت سے مزین کرنا چاہیں تو ہمیں خدا کے بندوں کی اچھی صفات کو بیان کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: احسان جتلانے اور تکبر کے سوا خدا کی تمام صفات کو حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن یہ دو صفتیں خداوند متعال کے ساتھ مخصوص ہیں اور کسی شخص میں یہ صفات ذرہ  برابر بھی نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ احسان جتلانا انسان کے نیک اعمال کو نابود کر دیتا ہے اور تکبر انسان کو ہلاکت کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے طلاب کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت قبول کرنے اور بہترین علم یعنی علم محمد و آل محمد علیھم السلام حاصل کرنے کی توفیق پر آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ روایات کے مطابق بہترین علوم "علم ادیان اور علم ابدان" ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .