فرقہ پرستی
-
ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان:
فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے
حوزہ / ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ملک میں فرقہ پرستی اور شرپسندی کو رول آف لاکے ذریعہ روکنے کی ضرورت ہے۔ سانحہ گولی مار علی مسجد حیدری اور ضلع نوشہروفیروز کے گاؤں دریاخان میں چہلم کے جلوس پر تکفیر ی حملہ آوروں کو قانونی شکنجے میں جکڑ اجائے۔
-
دینی مدارس فرقہ پرستوں کی آنکھ کے کانٹے ہیں؛ جمعیۃ علماء ہند
حوزہ/ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے صاف لفظوں میں کہا کہ ہمارا اعتراض موجودہ حالات میں فرقہ پرست ذہنیت کے سلسلے میں ہے، مدارس کا سروے کرانے کے حکم پر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کا سروے ضروری تو دوسرے تعلیمی اداروں کا سروے کیوں نہیں؟
-
مسلمان تعلیمات قرآن و اہلبیت کو پس پشت ڈال کر خود ٹکڑوں،فرقوں میں بٹ گئے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ آج مسلمان قوم اگر دنیا پر حکومت ،آخرت میں کامیابی اور جنت چاہتی ہے تو قرآن و اہل بیت کا دامن تھام لے۔ قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کر دے تو اس قوم کی کایا پلٹ جائے گی۔ ورنہ مسلمان اس دنیا میں بھی ذلیل و خوار اور آخرت میں بھی رسوا ہوں گے۔
-
آل انڈیا ملی کونسل بہار کے ویبنار میں شرکاء کی متفقہ رائے:
بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کا مقابلہ قانونی،سماجی اور علمی طور پر کیاجائے
حوزہ/ شرکاء کا احساس تھا کہ نفرت اورفرقہ پرستی کو روکنے کے لیے سماجی سطح پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے،سول سوسائٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی قائم کی جائے،خاص طور پر جہاں جہاں ناخوشگوار واقعات ہوئے وہاں جلد از جلد امن کمیٹی بناکر امن مارچ کیا جائے،تاکہ سماج سے خوف وہراس دور ہو اورلوگ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی اخوت کو بڑھائیں،محبت کا پیغام دیں اورایک دوسرے کی مددکریں۔
-
فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل اور نفرت کے خاتمے کیلئے اب ہمیں متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل کرنے اور نفرت کے خاتمے کیلئے متحد ہوکرمیدان عمل میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور نو منتخب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ میں ہم تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہمیں نہ صرف ان طبقے کو بلکہ سماج کے تمام ہم خیال افراد کو اپنے ساتھ لانا ہوگا۔
-
ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین اور عشق مصطفی کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ جیکب آباد میں عظمت مصطفی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک سازش کے تحت اختلاف اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے، انسان دشمن عالمی سامراجی قوتیں لڑاؤ اور حکومت کرو جیسے شیطانی منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کر برادر کشی کرانا چاہتی ہیں۔