علامہ امین شہیدی
-
مومنین اپنی صفوں میں اتحاد، اخوت اور اعتماد کی فضاء قائم رکھیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ / سربراہ امت واحدہ نے کہا: اس موقع پر دشمن کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ تشیع کے فرزندوں کو اس معاملے میں کنفیوز کر کے باہمی اختلاف کا شکار اور آپس میں دست و گریبان کرے تاکہ اس عظیم اتحاد اور یکجہتی کی فضاء کو متاثر کیا جا سکے۔
-
علامہ محمد امین شہیدی:
یکم ربیع الاول کو مکتب تشیع پاکستان کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیں گے
حوزہ / امت واحدہ کے سربراہ نے کہا: پوری ملت تیار رہے، اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنادیں گے۔
-
علامہ امین شہیدی:
صحابہ و اہلبیت (ع) کے نام پر توہین صحابہ بل کے پیچھے فکر نجس بھی ہے اور ڈاکو بھی
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ بل جیسے چوری کاہے اسے پیش کرنے والا بھی سب سے بڑا چور ہے۔
-
اسلام کا حقیقی چہرہ؛ کربلائے حسینی سے ملتا ہے، علامہ امین شہیدی
حوزه/ پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ امین شہیدی نے راولپنڈی میں عشرۂ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ؛ کربلائے حسینی سے ملتا ہے جہاں جرأت، عقل، استدلال، معنویت اور انسان کی فکری و روحانی ضرورتیں میسر ہیں۔
-
محرم الحرام کے قریب پارہ چنار پر لشکر کشی ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ماہِ محرم قریب ہے جس میں حساسیت بڑھ جاتی ہے، شرپسندوں اور فرقہ پرستوں کو آگ لگانے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ لہذا اس طرح کی واردات اور کارروائی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بڑا منصوبہ پیشِ نظر ہے تاکہ اس علاقہ کے ساتھ پورے پاکستان کو بھی فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا جا سکے۔
-
حجِ ابراہیمی تمام مسلمانوں کو امتِ واحدہ بنانے کا بہترین ذریعہ ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ حجِ ابراہیمی تمام مسلمانوں کو "امتِ واحدہ" بنانے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک ہی ہدف کے لئے مسلمانوں کا مِل کر سفر کرنا اس اجتماع کا سب سے بڑا پیغام ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
امام خمینیؒ نے انبیاء کے کردار کو اپنا کر لوگوں کی طاقت سے لوگوں کی نجات کا راستہ ہموار کیا: علامہ امین شہیدی
حوزه/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے آئی ایس او پاکستان کے تحت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی رحلت کا وقت حقیقی معنوں میں ہمارے لئے یتیمی کے ایام کا آغاز تھا۔
-
فلسطینی مظلوم عوام اور مسجد اقصیٰ سے اظہارِ یکجہتی کے ذریعہ بیدار انسان ہونے کا ثبوت دیں، علامہ امین شہیدی
حوزه/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اہلبیت ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ آن لائن بین الاقوامی بیت المقدس کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
-
نئی نسل شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و خیالات کو آئیڈیل بنائے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنے افکار کو جدوجہد اور مبارزہ میں ڈھال کر نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی۔
-
امت واحدہ پاکستان کا وفد عراق پہنچ گیا / عتبہ حسینی (ع) کی جانب سے شاندار استقبال
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کا 40 رکنی وفد دورہ ایران کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عراق پہنچ گیا۔
-
توہین صحابہ بل کی منظوری اسمبلی ارکان کی نااہلی، کوتاہ فکری اور معارفِ دین سے عدم آشنائی کی بدترین مثال ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے توہینِ صحابہ بل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جو انٹرویو کی شکل میں پیشِ خدمت ہے۔
-
علامہ امین شہیدی:
مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین جہد العاجز ہے
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین کو جہد العاجز قرار دیا ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے ستم دیدہ اقوام میں جدوجہد اور استعمار ستیزی کے جذبہ کو مزید فروغ دیا: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ: شہید حاج قاسم کی شہادت ناقابل فراموش اور ظاہری جدائی تکلیف دہ ہے لیکن ان کی شخصیت تمام مظلوم انسانوں کو تاریکی سے نکالنے اور معاشرتی ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔
-
اہل بیت (ع) کی مجالس ان ہستیوں کی معرفت کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے حوالہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ کا رویہ، خلوص اور احترام ان کے علاوہ کسی اور ہستی سے مخصوص نہیں تھا۔ اس ادب کی وجہ ان دونوں کے درمیان محض باپ اور بیٹی کی نسبت نہیں تھی۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) شریکہ کارِ رسالت ہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا شریکہ کارِ رسالت ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ عالمِ بشریت کے ہادی اور رسول ہیں جس کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ زندگی کے کئی ایسے پہلو ہیں جن میں مرد حضرات خواتین کے لئے نمونہ عمل نہیں بن سکتے، لہذا اللہ تعالی نے ماں، بہن اور بیوی کی عاطفت کے خلا کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ذریعہ پُر کر دیا۔
-
تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: سرمایہ دارانہ نظام کا ہدف یہی تھا کہ ایسے علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کو اتارا جائے جہاں تیل کے ذخائر پر با آسانی قبضہ کیا جا سکے۔ مسلم ممالک میں عراق اور شام اس کی واضح مثالیں ہیں۔ لیکن میڈیا پر اس نظام کی پروپیگنڈا مہم بالکل مختلف ہے۔
-
مکتب اہلِ بیتؑ کے پیروکار کی حیثیت سے ہمیں عقیدہ کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: ہم مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے شیعہ بھی ہیں اور مکتب اہل بیتؑ کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے عقیدہ کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے بالکل اسی طرح کہ جس طرح کسی دوسرے مکتبِ فکر اور مسلک کے پیروکاروں کو اپنے عقیدہ کے چناؤ کا حق حاصل ہے۔
-
مٹی کی محبت کے مقابلہ میں مومن کا انتخاب دین کی حفاظت ہونا چاہیے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے ہاں فکری اور نظریاتی تربیت کا فقدان ہے لہذا ہمیں اس طرف زیادہ متوجہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان مضبوط ہوں۔ نوجوانوں کو تنظیمی بنانے سےزیادہ تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے، یعنی تربیت کے نتیجہ میں ایسے نوجوان سامنے آئیں جو حقیقی معنوں میں موحد بھی ہوں اور علیؑ کے شیعہ بھی۔
-
نبیؐ کے گھرانہ سے جُڑے رہنے میں ہی ہم سب کی نجات ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ نبیؐ کے گھرانہ سے متصل ہونے کے نتیجہ میں انسان اتنا مضبوط اور طاقتور ہو جاتا ہے کہ وہ اللہ کے دشمنوں کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا ہو سکتا ہے، وہ ذکر و نماز، گریہ و مناجات میں مشغول رہتا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی خوشی میں خوش اور ان کے غم میں غمگین ہوتا ہے۔ نبیؐ کے گھرانہ سے جُڑے رہنے میں ہی ہم سب کی نجات ہے۔
-
سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنے والا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: عاشور کے دن جب حسین ابن علی علیہ السلام جنگ کے آخری مرحلہ پر پہنچے تو وہ تنہا تھے، لیکن مؤرخ کہتا ہے کہ جیسے جیسے حسینؑ ابن علیؑ کی شہادت کا وقت قریب تر ہوتا جا رہا تھا، ان کے چہرہ مبارک کی طمانیت اور نور میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔
-
تنظیم کے معاشرہ میں مثبت کردار کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان: کسی بھی تنظیم کے مضبوط ہونے اور معاشرہ میں مثبت کردار ادا کرنے کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے۔ ان دونوں کے بغیر تنظیم کا دستور اگرچہ باقی رہتا ہے لیکن اس کی روح ختم ہو جاتی ہے اور تنظیم کی تشکیل کے مقاصد فوت ہو جاتے ہیں۔
-
اللہ تک پہنچنے کا راستہ کوئی شارٹ کٹ نہیں، یہ علیؑ و آلِ علیؑ سے ہو کر گزرتا ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: جس منبر، محراب، مجلس اور مذہبی اجتماع میں قلوب کو جوڑنے کی بات ہوگی تو سمجھ جائیں کہ اس قافلہ کا سفر اللہ اور علیؑ کی طرف ہے اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو پھر یہ لوگوں کو اللہ، نبیؐ، علیؑ اور آلِ علیؑ سے دور کرنے کی کوشش ہے۔ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ہستی میں وہ مقناطیسی کشش ہے جو ہر انسان کو اس کے ظرف کے مطابق اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جو شخص ایک مرتبہ علیؑ و آلِ علیؑ سے متصل ہو جائے تو ان کے اوصاف بھی اس شخص میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ ان ہستیوں سے دور ہونے والا انسان اندھیرے میں بھٹکتا ہے۔
-
سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: مسلم ممالک کو اپنی مشکل صورتحال سے نکالنے کے دو ہی راستے ہیں: ایک ملی اتحاد یعنی ہم پاکستانیت کی بنیاد پر متحد ہوں، دوسرا اسلامی اتحاد یعنی موحد اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کے امتی کی حیثیت سے اختلافات کو بڑھاوا دینے کی بجائے لوگوں کو آپس میں جوڑیں۔
-
مکتب اہلِ بیتؑ بنی نوع بشر کی تربیت و نجات کا اہتمام کرنے والا مکتب ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ: اپنی خلقت کے مقصد کو سمجھنے اور زندگی کے اہداف کو معین کرنے کے لئے انسان کا تربیتی عمل سے گزرنا ضروری ہے اور تشیع وہ واحد مکتب ہے جو اس سلسلہ میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔
-
موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے۔تیز نظر، عالی ہمتی اور اونچی پرواز سے ہی بلند منازل کا حصول ممکن ہے۔
-
نبیؐ و آلِ نبیؐ کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسولؐ کی خواہش ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ: امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے اور اس کے مقابلہ میں تمام مسلکی دیواروں کو گرا کر نبیؐ، آلِ نبیؐ اور اصحاب کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسول کی خواہش ہے۔
-
اسلام نے عورت کی گود کو شہداء کی تربیت گاہ قرار دیا: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ: اسلام نے عورت کے زمانہ جاہلیت کے تصور کو بدل کر اسے منفرد مقام عطا کیا۔ قرآن مجید نے ہمیں بتایا کہ انسان کی برتری کا معیار جنس نہیں بلکہ تقوی ہے۔
-
اب کلیسا مسیحوں کے روحانی سکون کا مرکز نہیں رہا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک علمی و فکری نشست میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کا خصوصی انٹرویو:
اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ مسلمان آپس میں لڑنے کی بجائے امریکہ اور اسرائیل سے لڑیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں پوچھے گئے چند اہم سوالات کے جوابات دیے ہیں جنہیں ایک انٹرویو کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
ولایتِ علیؑ کے نظام کے نفاذ کے بغیر عبادات بھی روح سے خالی رہیں گی: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے ولایت اور حکومت کا جو نظام ہمیں دیا وہ عدل، مساوات اور کرامتِ نفس پر مبنی ہے، لہذا ایک معتدل اور پرامن معاشرہ کے قیام کے لئے علی علیہ السلام کی ولایت کے نظام کا نفاذ ضروری ہے ورنہ عبادات بھی روح سے خالی ہوں گی۔