۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
القائم فاؤنڈیشن کے جانب سے کراچی میں شہید حسن نصراللہ و شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ

حوزہ/ القائم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ، شہدائے لبنان، فلسطین اور پاراچنار کی بلندی درجات کے لیے ایک تعزیتی جلسہ بھوجانی ہال، سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،القائم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ، شہدائے لبنان، فلسطین اور پاراچنار کی بلندی درجات کے لیے ایک تعزیتی جلسہ بھوجانی ہال، سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔ جلسے سے مولانا سید حسن ظفر نقوی اور مولانا محمد امین شہیدی نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت و نوحہ خواں علی صفدر رضوی اور احمد رضا ناصری نے ترانے شہادت پیش کیے۔

تصاویر دیکھیں:

القائم فاؤنڈیشن کے جانب سے کراچی میں شہید حسن نصراللہ و شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج غزہ کے ہر بچے کی زبان پر شہید حسن نصراللہ کا نام ہے۔ شہید کی فکر و آواز کو ہر فرد تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشیع کی ان کامیابیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ آج عالم اسلام کا پرچم رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ہاتھوں میں ہے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دنیا بیدار ہو چکی ہے اور شہید حسن نصراللہ کے خون نے امت مسلمہ میں نئی بیداری پیدا کی ہے، وہ کربلائی روح کے حامل تھے۔

مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کچھ افراد جو اس معرکے سے لاتعلق ہیں، وہ لوگوں میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسرائیل پر کامیاب حملوں نے ان تمام منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے منہ بند کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کی امامت کر کے دنیا کے سامنے شجاعت کا عظیم مظاہرہ کیا ہے۔

جلسے کی نظامت مبشر حسن نے انجام دی جبکہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .