۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/ خطے کی تقدیر مقاومت کے ہاتھوں لکھی جائے گی، صیہونی حکومت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ عالم دین مولانا جاوید حیدر زیدی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور دیگر سردارانِ مقاومت کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی تقدیر مقاومت کے سپاہیوں، خاص طور پر حزب اللہ کے ذریعے رقم ہوگی۔

مولانا جاوید حیدر زیدی نے مزید کہا کہ "مسلمانوں کے دلوں میں صیہونی حکومت کے خلاف جو غم و غصہ موجود ہے، وہ کسی بھی لمحے سیلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور صیہونیوں کو دنیا سے مٹا سکتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سید مقاومت، ولایت کے وفادار سپاہی، حاج سید حسن نصراللہ کی شہادت، جو خدا کے دشمنوں کے خلاف مقدس جہاد میں اپنی جان نچھاور کر گئے، سید کی شہادت نے دنیا بھر کے آزاد انسانوں کے دلوں کو غمگین کر دیا۔ اس غم کے ساتھ ہی مومنین کے سینوں میں انتقام کی آگ بھڑک اُٹھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے وہ راستہ اختیار کیا جس کی فتح کا وعدہ اللہ نے کیا ہے، اس راستے کو لبنان، شام، عراق، یمن اور ایران کے بہادر سپاہی پوری قوت و طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای نے فرمایا: اس خطے کی تقدیر مقاومت کے سپاہیوں اور خاص طور پر حزب اللہ کے ہاتھوں لکھی جائے گی۔

مولانا نے کہا کہ درندہ صفت اسرائیلی حکومت اپنے مسلسل جرائم کے ذریعے اپنی تباہی کا راستہ خود ہموار کر رہی ہے اور امت مسلمہ کو اپنے خلاف مزید متحد اور پُرعزم بنا رہی ہے۔ آج مسلمانوں کے دلوں میں صیہونی حکومت کے خلاف جو غصہ جمع ہو رہا ہے، وہ کسی بھی لمحے لبریز ہو سکتا ہے اور ایک ایسا سیلاب اٹھا سکتا ہے جو دنیا سے صیہونیت کے ہر نشان کو مٹا دے گا۔

مولانا جاوید حیدر زیدی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بارگاہ خدا میں اس عظیم شہادت اور دیگر سردارانِ مقاومت بشمول سردار عباس نیلفروشان کی شہادت پر حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداه، رہبر معظم اور ملت تشیع خصوصاً شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے خداوند سے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔

یہ پیغام ایک عزم کی علامت ہے کہ مسلمان ایک مضبوط اتحاد کے ساتھ اپنے حقوق کی حفاظت کریں گے اور دشمن کے خلاف قیام کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .