۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر / تجمع المصطفائیان (اساتید ، کارکنان و طلاب ) به مناسبت شهادت سید حسن نصرالله

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ شہید عالی قدر کی جرات مندانہ قیادت ہمارے لئے ایک آئیڈیل ہے، اور ان کے راستے پر چلنا ہی ان کے مشن کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید حسین مہدی رضوی نے شہید سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کا فیصلہ ہے کہ موت ہر ذی روح کا مقدر ہے، چاہے وہ مومن و متقی ہو یا فاسق و فاجر۔ لیکن وہ لوگ جو اپنی زندگی خالقِ موت و حیات اللہ رب العالمین کی اطاعت و بندگی میں بسر کرتے ہیں، وہ موت کو مات دے کر حیات ابدی حاصل کر لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انبیاء، مرسلین، اور ائمہ معصومین علیہم السلام بشریت کے لئے اسوہ ہیں کہ باوجود جسم و روح کی جدائی کے، شہادت نے انہیں حیات طیب و طاہر عطا کی۔ شہید سید حسن نصر اللہ کا شمار انہی سچے پیروکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اطاعت خدا، رسول اور اولی الامر میں بسر کی، ہمیشہ ظالموں کے دشمن اور مظلوموں کے حامی رہے اور بالآخر راہِ حق میں شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔

مولانا سید حسین مہدی رضوی نے اس عظیم سانحہ پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، مراجع کرام، اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے شہید رفقاء کے درجات کی بلندی کے لئے بارگاہ خدا میں دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید عالی قدر کی جرات مندانہ قیادت ہمارے لئے ایک آئیڈیل ہے، اور ان کے راستے پر چلنا ہی ان کے مشن کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .