۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مولانا عباس باقری

حوزہ/ سید مقاومت نے مکتبِ عاشورا کی شرح قلم سے نہیں بلکہ اپنی مجاہدانہ زندگی سے کی ہے۔ ان کی شہادت امت مسلمہ کا یقیناً ایک عظیم نقصان ہے، مگر اس سے دشمن کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شہید کا خون رنگ لائے گا، مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو کر دشمن سے مقابلہ کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے نگرم میں حزب اللہ کے قائد اور سید مقاومت، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ 28 ستمبر دوپہر کے وقت معتبر ذرائع ابلاغ سے سید مقاومت کی شہادت کی تصدیق کے بعد دنیا بھر کے مومنین میں سوگ کی فضا طاری ہوگئی اور عاشقانِ ولایت کو روتے اور بلکتے دیکھا گیا۔

شہید کا خون رنگ لائے گا،مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید مضبوط ہوگی، مولانا عباس باقری

اس غم انگیز موقع پر بعد از نمازِ مغربین "منزل کربلا، نگرم، صوبہ آندھرا پردیش" میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید باقری کی جانب سے مجلس ترحیم و تکریم شہید کا اعلان کیا گیا۔ اس مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور اپنے عظیم قائد کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔

تصاویر دیکھیں:

آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ و مجلس ترحیم کا انعقاد

مجلس سے صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ، مولانا سید عباس باقری نے خطاب کیا۔ انہوں نے سید مقاومت کی شہادت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم، مقام معظم رہبری، مراجع تقلید، حوزہ ہائے علمیہ، مجاہدین حزب اللہ اور تمام مومنین کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔ انہوں نے سید حسن نصر اللہ کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "یہ وہ مرد مجاہد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی راہِ حسین ابن علی علیہما السلام پر ثابت قدمی سے گزاری۔ انہوں نے اپنے بیٹے شہید ہادی نصر اللہ کی لاش غاصب اسرائیل سے چند قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں واپس لینے سے انکار کیا تھا۔"

شہید کا خون رنگ لائے گا،مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید مضبوط ہوگی، مولانا عباس باقری

مولانا باقری نے مزید کہا کہ "سید مقاومت نے مکتبِ عاشورا کی شرح قلم سے نہیں بلکہ اپنی مجاہدانہ زندگی سے کی ہے۔ ان کی شہادت امت مسلمہ کا یقیناً ایک عظیم نقصان ہے، مگر اس سے دشمن کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شہید کا خون رنگ لائے گا، مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو کر دشمن سے مقابلہ کرے گی۔"

ویڈیو دیکھیں:

شہادتوں کو ہم ہار نہیں سمجھتے، مقصد کا باقی رہنا ہی اصل جیت ہے: مولانا عباس باقری

انہوں نے مزید کہا کہ "شہید نصر اللہ نے ہمیشہ شہادت کی دعا کی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کرلی۔ بظاہر وہ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، مگر ان کے افکار، ان کے بیانات اور ان کی طرز زندگی ہر مجاہدِ آزادی کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ان شاء اللہ، اسرائیل بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور مقاومت سر بلند ہوگی، یہ سب شہیدوں کے پاک خون کی برکت سے ہوگا۔"

شہید کا خون رنگ لائے گا،مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید مضبوط ہوگی، مولانا عباس باقری

مجلس کے آغاز میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ ابراہیم نے خطاب کیا اور شہید نصر اللہ کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور ان کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

آندھراپردیش مچھلی پٹنم میں شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ

مجلس ترحیم کے اس موقع پر مومنین نے سید مقاومت کے افکار اور ان کے مشن کے ساتھ جڑے رہنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .