آندھراپردیش
-
تصاویر/ آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ و مجلس ترحیم کا انعقاد
حوزہ/ ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے مختلف شہروں، بشمول مچھلی پٹنم، نگرم اور دیگر علاقوں میں سید مقاومت حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے اور مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مومنین نے اس عظیم سانحے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہید کی زندگی اور افکار کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے مقاومت کے عزم کو مزید پختہ کرنے کا عہد کیا۔
-
آندھراپردیش نگرم میں شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مجلس ترحیم، مومنین کا اظہارِ غم اور مقاومت کے عزم کا اعادہ؛
شہید کا خون رنگ لائے گا،مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید مضبوط ہوگی، مولانا عباس باقری
حوزہ/ سید مقاومت نے مکتبِ عاشورا کی شرح قلم سے نہیں بلکہ اپنی مجاہدانہ زندگی سے کی ہے۔ ان کی شہادت امت مسلمہ کا یقیناً ایک عظیم نقصان ہے، مگر اس سے دشمن کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شہید کا خون رنگ لائے گا، مقاومت ختم نہیں ہوگی بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو کر دشمن سے مقابلہ کرے گی۔
-
جنوبی ہندوستان کے تمام شہروں اور بستیوں میں یوم قدس منایا گیا
حوزہ/ جنوبی ہندوستان کے تمام شہروں اور بستیوں میں علماء کے زیر سرپرستی قدس ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر جنوب ہند شیعہ علماء کونسل نے علماء اور انقلابی نمازیوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
-
حضرت زہرا (س) کے پیغام کو دنیا تک پہنچائیں، مولانا محمود حسن رضوی
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں عزائے فاطمیہ کو بہتر انداز میں منانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس عظیم مصائب سے آشنا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج کے گھریلو مسائل آسانی سے حل ہوجائیں اگر انہیں سیرت زہرا کے ذریعہ حل کیا جائے ۔
-
نگرم، آندھرا پردیش میں مظلوموں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ نگرم، صوبۂ آندھراپردیش میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس باقری کی قیادت میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل کی مخالفت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں شیعہ حضرات اور برادرانِ اہل سنت کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی ۔
-
آندھراپردیش کے مچھلی پٹنم و علی نقی پالم میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی
حوزہ/ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے مچھلی پٹنم و علی نقی پالم میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔
-
سردار قاسم سلیمانی کی شھادت کی یاد ہمیشہ منائی جائے گی : مولانا عباس باقری
حوزہ/ آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے پرسیڈنٹ مولانا سید عباس باقری نے ٣ جنوری ٢٠٢٣ کی رات اپنے گھر میں سردار شھید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقد مجلس سے خطاب کیا۔
-
کربلا اور مرجعیت سے منحرف کرنا دشمن کا اصلی ہدف ہے:حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی
حوزہ/ انہوں نے کہا:اس وقت دشمن ہمیں دو اہم چیزوں سے دور کرنا چاہتا ہے جو در حقیقت ہماری اصلی طاقت ہے، پہلی چیز مرجعیت ہے اور دوسری چیز کربلا ہے، اگر ہمارا دشمن ان دونوں سے ہماری توجہ ہٹانے میں کامیاب ہوگیا تو ہم بکھر جائیں گے۔
-
حضرت زہرا (س) کی ذات خواتین کے لئے ایک مکمل اسوہ اور نمونہ عمل ہے: حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی
حوزہ/حضرت زہر (س) کسی معمولی خاتون کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ، ملکوتی اور ہر لحاظ سےانسان کامل کا نام ہے، ایسی ملکوتی خاتون کہ جسے اللہ تعالی نےبشر کی صورت میں ظاہر کیا ہے، جو اگر مرد ہوتی ہے تو نبی یا رسول ہوتی۔
-
حضرت زہرا (س) کا حقیقی شیعہ راہ ولایت سے جدا نہیں ہوتا: حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: فاطمہ زہرا (س) محافظہ ولایت اور شہیدہ ولایت ہیں ، لہذا ہمیں زندگی کے ہر لمحے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے قدم راہ ولایت سے منحرف نہ ہوں۔
-
آندھرا پردیش میں " دین اور زندگی" کے عنوان سے تربیتی نشست کا انعقاد
حوزہ/ آندھرا پردیش ضلع مشرقی گوداوری شہرِ کاکی ناڑا ہوٹل میں "دین اور زندگی" کے عنوان شہر کے جوانوں کی کمیٹی "صراطِ حق آرگنائزیشن" کی جانب سے شاندار اور کامیاب علمی، فکری اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔
-
آندھرا پردیش؛ نگرم میں روز انہدامِ جنت البقیع آلِ سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ مولانا عباس باقری نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج سے تقریباً سو سال پہلے نجدی ملعونوں نے مدینہ منورہ میں واقع قدیم قبرستان جنت البقیع میں مزاراتِ آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ڈھاکر رسول و آلِ رسول سے دشمنی کا علنی ثبوت فراہم کردیا، اس ظلم پر عالَمِ اسلام کو چاۂیے کہ وہ سعودی گورنمنٹ کے خلاف احتجاج کرے اور اس بات پر دباؤ بنائے تاکہ ہم خود جنت البقیع کی تعمیرِ جدید کو عمل میں لاسکے۔
-
مولانا مرزا شمیم الحسن نجفی پامورو اسمبلی حلقہ کے شیعہ قاضی مقرر
ہندوستان کے صوبہ آندھرا پردیش ضلع کرشنا علی نقی پالم کے مسجد شہدائے کربلا کے امام جماعت مولانا مرزا شمیم الحسن نجفی کو پامورو اسمبلی حلقہ کا چیف قاضی مقرر کیا گیا ہے۔
-
آندھرا پردیش؛ چتور میں ۳۰۰سے زیادہ گھر کے باوجود شیعوں کے پاس قبرستان نہیں، تدفین کے لئے شہر سے دور جانا پڑتا ہے
حوزہ/ آندھرا پردیش کے شہر چتور میں تقریباً تین سو سے زیادہ شیعہ آبادی ہے یعنی تقریباً سو گھر شیعوں کے موجود ہیں لیکن شیعوں کا علاحدہ قبرستان نہ ہونے کی بنا پر تدفین کے لئے شہر سے پچیس کیلو میٹر دور آولکنڈہ امواتِ مومنین کو لے جانا پڑتا ہے۔