۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب اور قابض صیہونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ یروشلم کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی تنصیبات پر میزائل اور راکٹ فائر کئے ہیں۔

غاصب اور قابض صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے پیر کے روز مختلف علاقوں پر میزائل اور راکٹ فائر کئے ہیں۔

حملوں کے بعد صیہونی تنصیبات میں آگ لگ گئی اور آسمان میں دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ نے کہا تھا کہ غاصب صیہونی تنصیبات میزائل حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گی۔ کفر گیلادی میں صیہونی تنصیبات پر نور میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

درایں اثناء غاصب اسرائیل کے چینل 12 نے کہا ہے کہ صیہونی دفاعی سسٹم نے لبنان سے فائر ہونے والے 20 راکٹوں کو فضاء میں تباہ کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .