حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ اور میدانی رپورٹس کے مطابق، ان حملوں میں کم از کم 22 صیہونی ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
باوجود اس کے کہ اسرائیلی حکام اصل اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، عبرانی ذرائع اور سوشل میڈیا رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کے میزائل حملے غاصب حکومت کے دفاعی نظام پر کاری ضرب ثابت ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے معاوضہ فنڈ میں موصول ہونے والی شکایات کی تفصیل درج ذیل ہے:
9,900 سے زائد شکایات سرکاری دفاتر میں رجسٹر کی گئی ہیں۔
8,548 کیسز میں مکانات، دفاتر اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔
668 شکایات گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق ہیں۔
683 درخواستیں ذاتی اشیاء اور املاک کے ضیاع پر مبنی ہیں۔
2,695 افراد کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اسرائیلی حکومت نے حسبِ روایت اصل نقصان کی تفصیلات کو دبا دیا ہے۔ داخلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد کر کے اصل صورت حال کو چھپایا جا رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور رپورٹس ایران کی کامیاب جوابی کارروائی کی گواہی دے رہی ہیں۔
یہ حملے ایران کی دفاعی طاقت، استقامت اور استکباری قوتوں کے خلاف عزمِ راسخ کا مظہر ہیں۔ دفاعِ مقدس کے اس باب نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرزمین اور ملت کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ