منگل 17 جون 2025 - 11:16
ایران پر غاصب اسرائیل کا حملہ؛ ایک دہشت گردانہ اور غیر انسانی عمل ہے: مولانا مصطفٰی علی خان

حوزہ/ ہندوستانی سرگرم عالم و مبلغ حجۃ الاسلام مولانا مصطفٰی علی خان ادیب الہندی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ غاصب اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر غاصب اسرائیل کا حملہ، ایک دہشت گردانہ اور غیر انسانی عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے سرگرم عالم و مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مصطفٰی علی خان ادیب الہندی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ غاصب اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر غاصب اسرائیل کا حملہ، ایک دہشت گردانہ اور غیر انسانی عمل ہے۔ البتہ یہ غاصب اسرائیل کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، کیونکہ اس کا نحس وجود تشدد، ظلم اور دہشت گردی کی علامت ہے اور سالہاسال سے ہم اس کی جارحیت کو دنیا میں دیکھ رہے ہیں۔

مولانا مصطفٰی علی خان نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ خطے میں واحد ملک جس کے پاس اٹامک بم ہے وہ خود اسرائیل ہے اور وہ ایک ایسے ملک کے اوپر حملہ کر رہا ہے اور بہتان لگا رہا ہے جس نے نہ کبھی ایٹم بم بنانے کی بات کی ہے اور نہ ہی کسی پر استعمال کیا ہے۔

انہوں نے ایرانی کی دفاعی کاروائی کے سلسلے میں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے ہر حملہ آور کا منہ توڑ جواب دے۔

ہندوستان کے سرگرم عالم دین نے عالمی برادری کی خاموشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا خاموش ہے، لیکن بہرحال ہر ظلم کی ایک انتہا ہوتی ہے اور ہر ظالم کے اوپر ایک زوال آتا ہے؛ انشاءاللہ ایران کی قوتیں بحول قوہ الٰہی اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کی خاص عنایات سے اس ظالم کینسر نما ریاست کو اس دنیا سے نیست و نابود کریں گی۔

آخر میں مولانا مصطفٰی علی خان نے خدا سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ایران کی حفاظت کرے، عتبات عالیات کی حفاظت کرے اور اسلام و مسلمین و مؤمنین کو کامیابی عطا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha