حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی قلم کار اور سوشل ایکٹوسٹ مولانا محمد بشیر دولتی نے غاصب اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جنگ کے بارے میں حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران_اسرائیل جنگ؛ عالمی استعماری طاقتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور ایران فاتح قرار پائے گا۔
گفتگو سوال و جواب کی صورت میں پیش خدمت ہے۔
حوزہ: ایران کے غاصب اسرائیل کی جارحیت پر جواب نے جنگ کے توازن کو کیسے بدلا؟
غاصب اسرائیل کے اچانک حملے اور دفاعی سسٹم جام کرنے اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی شہادت کے بعد جس طرح ایران نے سارا سسٹم کنٹرول کرنے کے بعد جو دندان شکن جواب دیا ہے جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی؛ یہ ایک بے مثال حملہ تھا اور بین الاقوامی سطح پر طاقت کے توازن کو یکسر تبدیل کر دیا اور امریکہ سمیت دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے۔
حوزہ: کیا اسرائیل کو ایران کی جوہری اور عسکری طاقت کا اندازہ ہو گیا ہے یا پھر وہ مزید غلطی کرے گا؟
غاصب اسرائیل نے حملے میں پہل کر کے نہ فقط جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، بلکہ اس نے اپنے وجود خو خطرے میں ڈال دیا ہے، کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ لبنان ہے، نہ غزہ اب ایران وہ طاقت ہے جو اسرائیل کو نہیں چھوڑے گا، کیونکہ ایران کی طاقت ابھی بھی اسرائیل سمیت دنیا کی نگاہوں سے اوجھل ہے۔ میرے خیال سے اسرائیل مزید طاقت کا مظاہرہ کرنے کا متحمل نہیں ہے۔
حوزہ: کیا یہ جنگ ایران اور غاصب اسرائیل کی جنگ ہے یا پھر اسلام اور کفر کی جنگ ہے؟
اسے دو ملکوں کی جنگ قرار دینا بڑی غلطی ہے، کیونکہ دونوں کی نہ سرحدیں ملتی ہیں اور نہ ہی کوئی مشترکہ تنازعہ ہے درحقیقت یہ اسلام اور کفر کی جنگ یے۔ یہ غاصب اور ظالم کے خلاف اسلام کے احکامات کے مطابق مخالفت میں جنگ ہے۔ یہ جنگ مظلومین فلسطین و غزہ کی حمایت و مدد کے سبب وجود میں آئی ہے، لہٰذا یہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے۔
حوزہ: اس جنگ سے رائے عامہ اور بین الاقوامی اسکتباری طاقتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
انشاء اللہ یہ جنگ عمومی طور پر مسلمانوں کی بیداری اور اتحاد کا سبب بنے گی اور عالمی استعماری طاقتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
حوزہ: ایران کے فوری اور دلیرانہ اقدامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جہاں شخصیتوں کے بجائے سسٹم اور نظام مضبوط ہو، وہاں ہمیشہ مشکل حالات میں بھی دلبرانہ فیصلے ہوتے ہیں؛ جیسا کہ ایران نے ثابت کیا کہ کئی گھنٹوں میں بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچادی اور دنیا دیکھتی رہ گئی، جبکہ حملہ آور بلوں میں چھپنے پر مجبور بھی ہوا۔
حوزہ: کیا ایران اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت سے کمزور ہو گیا ہے؟
ایرانی قوم شہید پرور قوم ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس قوم نے جتنی بڑی شخصیتوں کی قربانی دی ہے پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوئی ہے، کیونکہ یہاں شخصیتوں سے زیادہ نظام مضبوط ہے۔
حوزہ: غاصب اسرائیل کا اگلا ہدف کونسے ممالک ہوں گے؟
غاصب ریاست کے طفل کش نتن یاہو کے بیان سے واضح ہے کہ ایران کے بعد اس کا اصل ہدف پاکستان ہے۔ ایٹمی قوت کا حامل پاکستان یہودیوں اور دیگر دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے؛ اور اس بات کا ثبوت حالیہ صورتحال میں مل بھی گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ