پیر 16 جون 2025 - 13:11
مجمع طلاب سکردو کے تحت جشنِ غدیر اور مجاہدین اسلام کی فتح و نصرت کے لیے دعائیہ پروگرام

حوزہ/ مجمع طلاب سکردو بلتستان مقیم قم المقدسہ کے زیرِ اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے ایک باوقار جشن اور مجاہدین اسلام کی فتح و نصرت کے لیے ایک عظیم الشان دعائیہ پروگرام، مجمع کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں علماء اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو بلتستان مقیم قم المقدسہ کے زیرِ اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے ایک باوقار جشن اور مجاہدین اسلام کی فتح و نصرت کے لیے ایک عظیم الشان دعائیہ پروگرام، مجمع کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں علماء اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

جشنِ غدیر سے مولانا شیخ محمد بشیر دولتی نے خطاب کیا۔

انہوں نے ولایت و امامت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے عید غدیر کو اسلام کے نظام سیاست سے تعبیر کیا اور عصرِ حاضر میں رہبر معظم کی شخصیت اور افکار کو عالم اسلام کے لیے باعثِ تقلید، باعثِ عزت اور باعثِ کامیابی قرار دیا۔

مولانا بشیر دولتی نے مولائے کائنات کی کونالظالم خصما واللمظوم عونا پر عملی میدان میں لبنان سے غزہ اور یمن سے عراق تک عمل کرنے والے سرداروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور رہبرِ مظلومین جہاں حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای اور انقلابِ اسلامی ایران سمیت تمام مقاومتی گروہوں اور مظلومین جہاں کے حق میں خصوصی دعا کی اور غاصب اسرائیل و امریکہ سمیت تمام ظالمین کی نیست و نابودی کے لیے خصوصی دعا کی۔

جشن میں مجاہدین اسلام خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران کی غاصب اسرائیل پر فتح و نصرت کے لیے دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha