حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ اور داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے، مولانا سید علی رضا رضوی نے ان کے دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
واضح رہے مولانا علی رضا رضوی شگر بلتستان کی ایک سماجی اور کاروباری شخصیت کی دعوت پر سکردو گئے تھے، جہاں انہوں نے مرکزی جامع مسجد سکردو اور شگر میں ایک ایک روزہ مجلسِ عزاء سے خطاب بھی کیا۔
ملاقات کے دوران شیخ محمد حسن جعفری کی صاحبزادی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
شیخ حسن جعفری نے مولانا سید علی رضا رضوی کو بلتستان میں خوش آمدید کہا۔
مولانا سید علی رضا رضوی نے علامہ شیخ حسن جعفری کی دینی خدمات کو سراہا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعائی کروائی۔
اس موقع پر مولانا علی رضا رضوی نے کہا کہ بلتستان کی مجالسِ عزاء میں بڑی روحانیت اور معنویت پائی اور میں بلتستان کے لوگوں کے آداب سے بڑا متاثر ہوا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بلتستان کے لوگ اپنی قدیم اور عظیم تہذیب و ثقافت جاری رکھیں اور اس کو خراب نہ ہونے دیا جائے! بلتستان والوں کے اخلاق و آداب سے بڑا متاثر ہوا ہوں۔
مولانا سید علی رضا رضوی نے کہا کہ بلتستان کے علمائے کرام نے یہاں عزاداری کی جو بنیاد رکھی ہے وہ نہایت ہی متاثر کن ہے، لہٰذا باہر کی ثقافت کو یہاں آنے نہ دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی عزاداری کی روایات منفرد ہیں اور یہاں کی مجالس کو دنیا میں مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔









آپ کا تبصرہ