حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمٰن الرحیم
چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت پانچ جوانوں کی شہادت کا المناک سانحہ پوری قوم کے لیے نہایت دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔ یہ ہمارے وہ جانباز سپوت ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی خدمت اور حفاظت کے سفر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی اور ایثار کی روشن مثال قائم کی۔ ان کی شہادت یقیناً پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے عظیم سرمایہ ہے۔
میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان شہداء کے درجات کو بلند فرمائے، ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔
پاک فوج کے یہ بہادر بیٹے ہمارا فخر اور ملت کے لیے باعثِ عزت ہیں۔ پوری قوم ان کے خون کے قرضدار ہے۔ شہداء کا یہ خون اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کے عہد کو مزید پختہ کرتا ہے۔
پاک فوج کے ان جانبازوں کو خراجِ عقیدت اور سلام!
شریکِ غم: امام جمعہ سکردو شیخ محمد حسن جعفری










آپ کا تبصرہ