اتوار 21 ستمبر 2025 - 15:39
شادیوں میں غیر شرعی رسم ورواج معاشرے کے لیے نقصان دہ؛ اجتماعی گناہ الله کے غضب کا باعث بن سکتا ہے: علامہ شیخ حسن سروری

حوزہ/ نائب امام جمعہ سکردو نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اولاد الله تعالٰی کی بڑی نعمت ہے؛ اس کی تعلیم، پرورش اور نیک جگہ شادی کرنا والدین کی ذمہ داری ہے، کہا کہ شادی کے موقع پر شکرانہ سجدہ، فضول خرچی سے بچنا اور اسلامی اقدار کو اپنانا ضروری ہے اور شادیوں میں غیر شرعی رسم و رواج، پٹاخے، موسیقی اور اسراف معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان اجتماعی گناہوں کی وجہ سے الله تعالٰی کا غضب نازل ہوسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن سروری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اولاد الله تعالٰی کی بڑی نعمت ہے؛ اس کی تعلیم، پرورش اور نیک جگہ شادی کرنا والدین کی ذمہ داری ہے، کہا کہ شادی کے موقع پر شکرانہ سجدہ، فضول خرچی سے بچنا اور اسلامی اقدار کو اپنانا ضروری ہے اور شادیوں میں غیر شرعی رسم و رواج، پٹاخے، موسیقی اور اسراف معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان اجتماعی گناہوں کی وجہ سے الله تعالٰی کا غضب نازل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے شادیوں کے موقع پر شکر گزاری اور تقویٰ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے خرافات کو ختم کریں اور سادہ اور دینی بنیادوں پر شادی کروائیں۔

علامہ شیخ محمد حسن سروری نے گلگت بلتستان کے اہم مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، جی بی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جانا عوام اور علماء کی جدوجہد کا نتیجہ اور کامیابی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha