تربیت اولاد
-
والدین اپنے بچوں کو تواضع اور انتقادپذیری کی عملی تعلیم دیں
حوزہ/ اپنے بچوں کو یہ کہہ کر سکھائیں: "اگر تم مجھے میری خامیاں بتاؤ گے تو میں تمہارے لیے دعا کروں گا۔" یہ تواضع ہے؛ یہ تکبر سے دوری ہے؛ یہ جنت کا دروازہ ہے۔ نہ کہ والدین گھر میں یہ کہیں: "میں والد ہوں، میں بڑا ہوں، میری بات ماننی ہی پڑے گی؛ بچوں کو میری بات پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے!"
-
آیت اللہ حائری شیرازی کی نگاہ میں ایک مسلمان بچے کی پرورش کا طریقہ
حوزہ/ اگر آپ اپنے بچے کی پرورش ایک مسلمان کے طور پر کرنا چاہتے ہیں تو اسے شاکر بنائیں، اس کی تربیت کچھ طرح کریں کہ اگر کوئی اسے ایک گلاس پانی بھی دے تو وہ اس کا شکریہ ادا کرے اور یہ نہ کہے کہ یہ پانی پلانا تو اس کا وظیفہ تھا۔
-
اولاد کے لیے والدین دنیا کی سب سے عظیم نعمت ہیں، مولانا احمد مجلسی
حوزہ/ مولانا موصوف نے محرم الحرام کے معنی، اہمیت و احترام کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس ماہ میں نواسہ رسول ﷺ نے اپنے ہمراہ 71 اصحاب کے ساتھ اسلام و انسانیت کی بقاء کے لئے قربانی پیش کی۔
-
نیک اولاد کی خواہش بھی عبادت ہے، خواہر پروینہ اختر
حوزہ/ بڈگام جموں وکشمیر میں یومِ علی اصغر علیہ السّلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے خواہر پروینہ اختر نے کہا کہ تعلیمات اسلامی کی رو سے نیک اولاد مانگنا اور پیدا کرنا بھی اجر و ثواب کا باعث ہے۔
-
نیک اولاد، والدین کی سعادت ابدی کا باعث؛ محترمہ زینب نثار
حوزہ/ بڈگام جموں وکشمیر میں خمسہ مجالس عزاء کی تیسری مجلس سے خطاب میں محترمہ زینب نثار نے ”تربیت اولاد“ کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے نیک اولاد کو والدین کی سعادت ابدی کا باعث قرار دیا۔
-
اولاد کا مستقبل: آپ کے ہاتھوں میں روشنی کی کلید
حوزہ/ بچوں کو ایک دوسرے پر ترجیح دینا، ایک ہی گھر میں دو بچوں میں سے کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت دینا غیر اسلامی رویہ ہے، جس سے بہت سے بچے نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہو کر انتہاء پسندی اور انتقام پسندی کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے مریضانہ رویے سے اجتناب لازم ہے-
-
تربیت اولاد:
جس گھر میں بچے کا احترام ہوتا ہے وہ بچہ بڑا ہو کر کریم بن جاتا ہے
حوزہ|جس گھر میں خواتین کا مقام نہ ہو اس گھر میں فضا آلودہ ہو جاتی ہے ایسے ماحول میں بچوں کی صحیح تربیت نہیں ہو سکتی تربیت کرنے کا اصل مقصد جو ہمارا ہے وہ اصحاب و یاورِ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو آمادہ کرنا ہے۔
-
تربیت اولاد:اولاد کی تربیت سے پہلے ہمیں اپنی تربیت کرنی چاہیے
حوزہ|اپنے بچوں کی تربیت قربۃً الیٰ اللہ کے ساتھ کریں بچوں سے کچھ توقع نہ رکھیں کہ میں نے اپنے بچوں کے لئے کیا ہے تو وہ بھی پلٹ کر ہمارے ساتھ کریں۔
-
بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ دہشت گرد قوتوں کو ناکام بنایا جائے، حجت الاسلام اشفاق وحیدی
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: آج عوام کی مشکلات کا سبب پیغام قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے ۔ علوم اہلیبیت علیہم السلام کو نوجوان نسل تک پہنچانا والدین کی ذمہ داری ہے ۔ تربیت اولاد عصر حاضر میں جہاد کی مانند ہے کیونکہ ہر طرف سے استعمار بچوں کو آزادی کے نام پر مذہب سے دور کرنے میں مصروف عمل ہے۔
-
رہبر کبیر امام خمینی نے اپنی تعلیمات میں ہمیشہ خواتین کو تربیت اولاد پر زور دیا، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے امام خمینی رح کی 33ویں برسی کے موقع پر کہا کے رہبر کبیر امام خمینی نے اپنی تعلیمات میں ہمیشہ خواتین کو تربیت اولاد پر زور دیا ۔
-
بچوں کو برائیوں سے بچانے کیلئے والدین ان کے دوست اور رازدان بن جائیں، محترمہ حنا تقوی
حوزہ/ تربیت اولاد پر درس دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کسی برائی کی طرف نہ جائیں تو وہ اپنے بچوں کو خود سے اتنا قریب کرلیں کہ بچہ گھر کے باہر دوست اور راز دان تلاش نہ کرے اور ہر اچھی و بری بات وہ صرف اپنے والدین سے کرے۔
-
رمضان المبارک؛ بچوں کی تربیت کا بہترین وقت
حوزہ/ دینی حوالے سے ماہِ رمضان گویا بچّوں، بڑوں ہر ایک کے لئے نیکی، پرہیز گاری اور کردار سازی کا مہینہ ہے، ایسے میں خاص طور پر مائیں، بچّوں کی تربیت اور کردار سازی کے حوالے سے اس مبارک مہینے کی اہمیت کو اجاگر کریں اور روزے کے اصل مقصد سے واقف کروائیں۔
-
تربیت اولاد:
عائلی زندگی میں اخلاق و ادب کا کردار
حوزہ/استحکام ادب کے ذریعے سے ہے یعنی تم نے اپنے کام کو کتنے اچھے طریقہ سے انجام دیا یہی تمہارا حسن ہے یہی تمہاری قیمت ہے دنیا اور آخرت میں۔ جتنا زیادہ ہوگا تمہارا علم اور جتنا زیادہ ہوگا تمہارا ادب تمہاری قیمت میں اتنا ہی اضافہ ہوگا ۔
-
تربیت اولاد:
عقل، حیا، محبت، ادب
حوزہ/جسکی ہمت جتنی با شرف ہوگی اسکی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوگی جسکی ہمت کم ہوگی فضیلت بھی اتنی ہی کم ہوگی یعنی جتنا انسان با ادب ہوگا اسکی قیمت اتنی زیادہ ہوگی جتنا بے ادب ہوگا اپنی قیمت کو اتنا ہی گراتا چلا جائے گا۔
-
دوسری قسط:
اولاد کو نماز کی تعلیم و تربیت دینے کا شرعی حکم
حوزہ/ اولاد کو نماز سکھانا والدین کے اوپر لازم ہے اور ان کو اپنی اس اہم ذمہ داری کو بچوں کے بالغ ہونے سے پہلے انجام دینا چاہیے۔بچوں کے عمر اور جسمانی شرائط کے مطابق انہیں نماز اور دیگر واجب عبادات کی تعلیم دیں اور انہیں عبادت الہی سے مانوس کریں تاکہ وہ بالغ ہونے کے بعد پورے ذوق و شوق کے ساتھ خالق الہی کے سامنے راز و نیاز کرے اور عبادت الہی بجا لاتے رہے ۔
-
تربیت اولاد:
ہم میں سے ہر ایک مسؤل ہے
حوزہ/اپنے لیے اور جسکی تربیت ہمارے ذمہ ہے اسکے لیے بھی حق کا راستہ اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے اگر صحیح راستہ اختیار نہیں کیا کتنی بھی محنت کریں منزل سے دور ہوتے جائیں گے، جس طرح ہمیں ایمان خود لانا ہے ویسے ہی صحیح راستہ خود انتخاب کرنا ہے۔
-
تربیت اولاد
اختلاف اور اس کی اصلاح
حوزہ/ہمیں چاہیے ہم اپنی غلطیوں کو دیکھیں اور اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیں اس سے نتیجہ بھی اچھا آئے گا جس کی ہمیں توقع ہے۔اگر انسان اپنی تربیت نہیں کررہا ہے تو ظاہری لحاظ سے یہ خلاف ادب ہے۔اگر زن و شوہر اپنی اپنی کمی کو پورا کرنے میں لگ جائیں تو اختلاف ختم ہوجاتا ہے۔ہمیں اپنی طرف توجہ دینی چاہیے۔
-
مبارکپور میں ’’تربیت اولاد اور والدین کی ذمہ داریاں ‘‘موضوع پر مولانا ڈاکٹر سید کاظم مہدی عروجؔ جونپوری کا بصیرت افروز بیان
حوزہ/ اولاد کی تعلیم و تربیت اہم ترین مذہبی فریضہ ہے جو والدین کی بھر پور توجہ کا مستحق ہے تا کہ وہ زندگی کے ابتدائی دور میں خط اسلام پر چلنا شروع کردیں اور مستقبل میں صالح معاشرہ کے قیام میں فعال رکن بن سکیں۔
-
وقت کے ساتھ تربیت کے طور و طریقے بھی بدلنے کی ضرورت ہے، مولانا شیخ مہدی صادقی
حوزہ/ وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ تربیت کے طور و طریقوں میں بھی فرق پڑ رہ ہے۔ ہمارے ہہاں اب تک وہی پرانہ سسٹم موجود ہے جو بچوں کے لیے نقصاندہ ہے۔عموما بچوں کا حوصلہ پست کیاجاتا ہے انکی تحقیر کی جاتی ہے جو انکی تربیت میں بہت ہی نقصاندہ چیز ہے۔
-
دوسری قسط:
اولاد کی جنسی تربیت کیوں؟ اور کیسے کریں؟
حوزہ/ متعدد قرآنی اور احادیثی شواہد کے مطابق والدین پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کے تدابیر کا اہتمام کریں کہ ان کے بچے بالغ ہونے کے بعد مذہبی قوانین کے پابند ہوں اور شرعی احکامات کی مخالفت نہ کریں تا کہ ان کو آخرت کے عذاب کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
-
پہلی قسط:
اولاد کی جنسی تربیت کیوں؟ اور کیسے کریں؟
حوزہ/ اپنےبچوں کو ایک یاد دہانی کے بطور خاندان میں معاشرتی اور تعامل کا صحیح طریقہ سکھائیں ، خاندان میں مخالف جنس کے ساتھ تعلقات کی حد کیا ہے اور کس حد تک برقرار رکھنا ہے۔
-
تربیت اولاد کے انمول اصول
حوزہ/ والدین پر بچوں کی اعتقادی تربیت اس شرط کے ساتھ واجب ہے کہ وہ ذہنی اورنفسیاتی طور پر اس تعلیم کے قابل ہو اوروہ اس تربیت کو درک کر سکیں۔