بدھ 12 مارچ 2025 - 13:41
نئی نسل کی تربیت، خواتین کی بنیادی ذمہ داری ہے: نمائندہ ولی فقیہ ہمدان

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے خواتین کے ثقافتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نسلِ نو کی تربیت اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے خواتین کے ثقافتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نسلِ نو کی تربیت اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے ہمدان میں ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ان کی کوششوں کو سراہا اور کمیٹی"مجمع بانوان فعال فرهنگی استان" کو ایک قابلِ فخر پلیٹ فارم قرار دیا، جو خواتین کی سماجی و ثقافتی خدمات میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ثقافتی میدان میں گہرا اثر ڈال سکتی ہیں اور ان کی سرگرمیاں معاشرتی ترقی میں اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آج دشمنانِ اسلام خاندانی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور اس ثقافتی جنگ میں خواتین، خاندان کے دفاع کی سب سے پہلی صف میں موجود ہیں۔"

امام جمعہ ہمدان نے خواتین کے علمی اور سماجی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "نسلِ نو کی تربیت اور ایک صالح معاشرے کی تشکیل، خواتین کی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے علمی و ثقافتی اجتماعات کے قیام کی ضرورت ہے، تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔

آخر میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی سرگرمیوں میں برکت اور ان کی اثر پذیری کا دار و مدار اخلاص پر ہے، اور جس قدر اخلاص ہوگا، اسی قدر ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha