اتوار 9 فروری 2025 - 20:38
طلاب، نئی نسل کو امام زمانہ (ع) سے آشنا کروائیں!

حوزہ/حوزہ علمیہ خواہران خراسان کی استاد اعظم عرب مقار نے انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر، حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی اقدار اور امام زمانہ (ع) سے لوگوں کو آشنا کروانے میں طلاب کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ اعظم عرب مقار نے مشہد مقدس میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو میں انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی ملک میں آمد، لوگوں کے لیے اجتماعی، ثقافتی اور سیاسی میدان میں بہت ہی مؤثر ہوئے؛ انقلاب سے لوگوں پر بہت ہی مشکل حالات حاکم تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی آمد اور انقلابِ اسلامی سے عوام متوجہ ہوئے کہ وہ اجتماعی اور سیاسی اعتبار سے اپنا تعارف کروا سکتے ہیں، انفرادی اور اجتماعی آزادی حاصل کر سکتے ہیں اور اسلامی اصولوں پر اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنے بیانات سے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ اجتماعی اور بین الاقوامی امور میں اپنا مؤقف پیش کر سکتے ہیں۔

محترمہ عرب مقار نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے انقلابِ اسلامی سے عوام کو تاریخی نادانی سے نکال دیا اور انہیں آگہی دی کہ وہ ظلم و ستم کے تسلط سے خود کو آزاد کروا سکتے ہیں اور حقیقی معنوں میں آزادی اور استقلال حاصل کر سکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ خراسان کی استاد نے انقلابِ اسلامی کی کامیابیوں کے تحفظ اور ان کامیابیوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انقلابِ اسلامی کی اقدار نسل جدید تک منتقل کرنا بہت ہی اہم ہے۔

محترمہ عرب مقار نے کہا کہ طلاب کو امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سپاہی کے عنوان سے، اسلامی معاشرے میں اسلامی اقدار کی تبیین کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلاب کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک، لوگوں کو امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے آشنا اور آنحضرت سے معنوی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی معروف حدیث بیان کرتے ہوئے کہ جس میں آپ فرماتے ہیں: ہم تمہارے حالات سے بے خبر نہیں ہیں۔ کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی یہ حدیث، انسان کو اطمینان دیتی ہے کہ وہ ہر حال میں امام زمانہ (ع) کی حمایت کے زیرِ سایہ ہے، لہٰذا طلاب اس پیغام کو لوگوں تک منتقل کریں، تاکہ وہ زندگی کی مشکلات کے مقابلے میں سکون اور اطمینان کا احساس کریں۔

محترمہ عرب مقار نے طلاب پر امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے فرامین کی تبیین کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ یہ سمجھ جائیں کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف ان کے حالات سے آگاہ ہیں تو یہ ان کے لیے ایک عظیم اور معنوی حمایت شمار ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha