حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شب زندہ دار نے حوزہ نیوز کے نامہ نگار کو انٹرویو میں انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی الٰہی وعدہ اور اس میں عوام کا کردار بے نظیر تھا؛ خداوند متعال قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: اگر خدا کے دین کی مدد کرو گے تو تمہیں فاتح قرار دوں گا۔(مفہوم آیت ہے)
انہوں نے ایران کے طاقتور دفاعی نظام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری مسلح افواج، فضائیہ اور سپاہ سمیت دفاعی نظام سے وابستہ افواج ایک عظیم مقام پر فائز ہیں اور ایران کا دفاعی نظام نے اس قدر ترقی کی ہے کہ دشمن میں اس ملک کی طرف دیکھنے کی جرأت بھی نہیں ہوتی۔
آیت اللہ شب زندہ دار نے مزید کہا کہ آج ہر شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ طاقت اور قدرت کی حامل ہیں، دفاعی سسٹم کی طاقت میں بے پناہ ترقی ایرانی قوم کی صلاحیتوں کی برکت سے ہے اور اس نے امید کو زندہ جبکہ ناامیدی کا خاتمہ کیا ہے۔ رہبرِ انقلابِ اسلامی بھی فرماتے ہیں: یہ انقلاب، اندورنی صلاحتیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ان شاءاللہ اپنے اہم اہداف کو پہنچے گا۔
انہوں نے دشمنوں سے مذاکرات پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دشمنوں کے ساتھ مذاکرات جنہوں نے بارہا عہد شکنی کا ثبوت پیش کیا ہے اور کسی بھی معاہدہ، وعدہ یا کسی بات پر پابند نہیں تھے، (مذاکرات) درست ثابت نہیں ہوں گے، لہٰذا جب تک دشمنوں کی معاندانہ سیاست اور عہد شکنی جاری ہے، ان کے ساتھ گفتگو کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں ہوگا، لیکن اس معاملے میں جب دشمن اپنا راستہ بدل دیں اور عمل میں سچائی دکھائیں اور رہبر کی نظر سے مذاکرات کرنا درست ہو تو اس صورت میں کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ