حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے پیغام میں عوام کو ۲۲ بہمن کی ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: کل ۲۲ بہمن، انقلاب اسلامی کی سالگرہ ہے، یہ وہ دن ہے جب انقلاب اسلامی کامیاب ہوا یعنی انقلابی عوام نے تمام اہم مراکز، بشمول ریڈیو اور ٹیلی ویژن اپنے کنٹرول میں لے لیے اور اللہ نے ہمیں یہ نعمت یعنی انقلاب اسلامی عطا فرمایا۔
انہوں نے مزید کہا: بعض لوگ معیشتی مسائل، اشیائے ضروریہ یا رہائش جیسے مسائل کو دیکھتے ہیں لیکن انقلاب اسلامی کی برکتوں پر توجہ نہیں دیتے۔ بہرحال یاد رہے کہ یہ سب انقلاب کی برکتیں ہیں اور یہ انقلاب پروردگار کی خاص عنایت ہے۔
اس مرجع تقلید نے کہا: یہ دن فراموش نہ ہو اور سب لوگ ریلی میں شرکت کریں حتیٰ کہ چھوٹے بچوں کو بھی لائیں تاکہ وہ ۲۲ بہمن جیسے مبارک دن سے آشنا ہوں۔
آپ کا تبصرہ