حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیمۂ شعبان کی مناسبت سے ایران بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں مذہبی اجتماعات، محافلِ اور دعا وغیرہ شامل ہے۔
اعیاد شعبانیہ کمیٹی کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین پورسیدآقایی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 1400 سے زائد شہروں میں جشنِ نیمۂ شعبان بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اہم تقریبات میں مسجد مقدس جمکران میں مؤمنین کا عظیم الشان اجتماع، تہران کے مختلف مقامات پر جشن، اور دیگر شہروں میں عوامی تقاریب شامل ہیں۔

اہم تقریبات اور سرگرمیاں:
مسجد مقدس جمکران میں اجتماع: زائرین حرم حضرت معصومہ (س) سے پیامبر اعظم (ص)اسٹریٹ کے راستے مسجد جمکران تک پیدل روانہ گے، جہاں مختلف ثقافتی و مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
تہران میں جشن: ولیعصر (عج) اسکوائر سے میدان ہفت تیر تک جشن اور ثقافتی موکبوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں نشید خوانی، قصیدہ خوانی اور مختلف پروگرام شامل ہوں گے۔
پورے ایران میں آتش بازی چراغاں: مختلف شہروں کے مختلف علاقوں اور محلوں میں آتشبازی کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ "لبیک یا مهدی (عج)" کی صدائیں آسمان ایران میں گونجیں گی۔
بین الاقوامی عقیدہ مهدویت کانفرنس: 15 شعبان المعظم کو جمکران میں اس عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں معروف علمی شخصیات شرکت کریں گی۔
دیگر اہم تقریبات: مشہد میں مومنین کا عظیم الشان اجتماع، ارومیہ میں خواتین کا خصوصی اجتماع، اصفہان میں فیملی کے ساتھ جشن میں مومنین کی شرکت، اور یاسوج میں پیادہروی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
پورسیدآقایی نے مزید بتایا کہ مختلف شہروں میں دینی و ثقافتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی خصوصی پروگرام منعقد کریں گے، جب کہ "آخرین خورشید" نامی ایونٹ کے تحت اسکولوں میں دعائے "اللهم عرفنی نفسک..." حفظ کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔
ایران کے طول و عرض میں جاری یہ تقریبات امام مہدی (عج) سے عقیدت اور انتظارِ ظہور کی علامت کے طور پر منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔









آپ کا تبصرہ