حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ، 30 جون کو امریکہ بھر میں عید قربان کی نماز کے سلسلے میں تفصیلات کا اعلان کیا گیا، نیز اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور جشن و محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔
عید قربان کے موقع پر امریکہ میں مسلمان نہ صرف نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کر رہے ہیں بلکہ بچوں کے لیے تحائف، اور مستحقین کے لیے گوشت اور کھانے کی تقسیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
عید قربان کے دن نماز جماعت کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا، جب کہ کئی علاقوں میں خصوصی پروگراموں کا بھی انعقاد ہو گا۔
ہر سال عید قربان کے موقع پر امریکی مسلم گھرانے نہایت جوش و خروش کے ساتھ نماز عید میں شرکت کرتے ہیں اور اس کے بعد منعقد ہونے والی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر کی بہت سی مساجد اس دینی و سماجی سرگرمی کے مرکز کے طور پر کام کرتی ہیں اور مختلف پروگرامز کا انعقاد ان کے زیرِ انتظام ہوتا ہے۔









آپ کا تبصرہ